پی سی بی بمقابلہ علی ترین، سوشل میڈیا پر لوگ کس کا ساتھ دے رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس پھاڑ کر کہا کہ اگر کسی کو یہ توقع ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ خاموش ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا
تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی ترین کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے علی ترین کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے تھا، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ علی ترین نے اس معاملے میں غیر مناسب رویہ اختیار کیا ہے۔
جمیل فاروقی نے لکھا کہ علی ترین نے حسین ترین انداز میں بدترین بد انتظامی کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ بہترین ردعمل بھی دیا ہے۔
علی ترین نے حسین ترین انداز میں بدترین بد انتظامی کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ "ڈھائی اداروی" اجارہ داری کو جوتے کی نوک پہ رکھ کر بہترین ردعمل دیا pic.
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) October 24, 2025
احمد جنجوعہ نے لکھا کہ علی ترین نے 4 منٹ کی ویڈیو میں وہ کر دیا جو جنرل توقیر ضیاء، ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی کئی سالوں نہ کر سکے۔
علی ترین نے 4 منٹ کی ویڈیو میں وہ کر دیا جو جنرل توقیر ضیاء ، ذکاء اشرف ، نجم سیٹھی کئی سالوں نہ کر سکے ۔
— Ahmed Janjua (@AhmedWJanjua) October 23, 2025
ارفع فیروز نے لکھا کہ علی ترین نے پاکستان سُپرلیگ پر تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ لیگ کی گرتی مقبولیت پر پریشانی کا اظہار کیاہے۔ علی ترین کو لیگل نوٹس بھیجنے اور دھمکیاں دینے کی بجائے پی ایس ایل انتظامیہ کو تنزلی کا شکار لیگ کو بچانے اور فرنچائزز کےتحفظات کو حل کرنے کا سوچنا چاہیے۔
علی ترین نے پاکستان سُپرلیگ پر تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ لیگ کی گرتی مقبولیت پر پریشانی کا اظہار کیاہے! علی ترین کو لیگل نوٹس بھیجنے اور دھمکیاں دینے کی بجائے PSL انتظامیہ کو تنزلی کا شکار لیگ کو بچانے اور فرنچائزز کےتحفظات کو حل کرنے کا سوچنا چاہیے۔ #PakistanCricket #AliTareen
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) October 23, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ علی ترین کا موقف بے شک ٹھیک ہی کیوں نا ہو لیکن یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔
علی ترین کا موقف بے شک ٹھیک ہی کیوں نا ہو لیکن اس قسم کے گھٹیا سٹنٹ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرنا چاہیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔
ایسے تمام ڈرامے باز رانگ نمبرز ہیں
— چوہدری (@SpaceeKing) October 24, 2025
رانا شازب کو مطابق علی ترین کا موقف درست سہی لیکن طریقہ کار درست نہیں ہے، دُنیا میں کہیں کارپوریٹ سیکٹر میں کوئی بھی سٹیک ہولڈر ایسےکھلے عام میڈیا پر آ کر کارپوریشن کی برائیاں نہیں بتا سکتا اِس سے کارپوریشن کی ریپوٹیشن خراب ہوتی ہےجو بھی معاملات ہوں بند کمروں میں ڈسکس ہونےچاہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نوٹس درست ہے۔
علی ترین کا موقف درست سہی لیکن طریقہ کار درست نہیں ہے، دُنیا میں کہیں کارپوریٹ سیکٹر میں کوئی بھی سٹیک ہولڈر ایسےکھلے عام میڈیا پر آ کر کارپوریشن کی برائیاں نہیں بتا سکتا اِس سے کارپوریشن کی ریپوٹیشن ڈیمج ہوتی ہےجو بھی معاملات ہوں بند کمروں میں ڈسکس ہونےچاہیئے
PSLکا نوٹس درست ہے https://t.co/mikGBxcAap
— Rana Shazib (@RanaShazibKhan) October 24, 2025
حیدر نقوی نے سوال اٹھایا کہ علی ترین کو پھر یہ بھی ضرور بتانا چاہیے کہ ملتان سلطان جو کہ 10 سال کے لیے ایک دوسرے گروپ کو 2017 میں دی گئ تھی پھر عمران خان کی حکومت میں دوسرے ہی سال اُس گروپ سے ملتان سلطان لے کر جہانگیر ترین کو کس طرح دی گئ ۔ جس لیگ کی بنیاد ہی سازشوں سے شروع ہوئی ہو وہ پھر اسی طرح کے مسائل کا شکار ہوگی ۔
علی ترین کو پھر یہ بھی ضرور بتانا چاہیے کہ ملتان سلطان جو کہ دس سال کے لیے ایک دوسرے گروپ کو 2017 میں دی گئ تھی پھر عمران خان کی حکومت میں دوسرے ہی سال اُس گروپ سے ملتان سلطان لے کر جہانگیر ترین کو کس طرح دی گئ ۔
جس لیگ کی بنیاد ہی سازشوں سے شروع ہوئ ہو وہ پھر اسی طرح کے مسائل… https://t.co/iUyKCxsLbM
— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) October 23, 2025
عمران ریاض خان نے کہا کہ یہ قانونی نوٹس کا بہترین جواب ہے۔
Best reply to a legal notice like this. https://t.co/Pja2ha3e7y
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) October 23, 2025
کئی صارفین نے علی ترین کے اسٹائل کو سابق وزیراعظم عمران خان جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے علی خان ترین کے بولنے کا اسٹائل کچھ جانا پہچانا ہے۔
ایسے لگ رہا ہے علی خان ترین کے بولنے کا اسٹائل کچھ جانا پہچانا ہے!???? https://t.co/Liudk36m0z
— Samina Pasha (@pasha_samina) October 23, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ علی ترین میں عمران خان کی روح کہاں سے آگئی ؟ وہی انداز ،وہی لہجہ وہی الفاظ۔
یہ علی ترین میں عمران خان کی روح کہاں سے آگئی ؟؟
وہی انداز ،وہی لہجہ وہی الفاظ????#AliTareen
— Zakia Nayyar Zaki. (@NayyarZakia) October 24, 2025
صبیح کاظمی نے لکھا کہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین تو عمران خان والے اسٹائل میں بات کر رہے ہیں۔
یہ تو عمران خان والا سٹاہل میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے بات کر رہیں ???? https://t.co/62RDESFb53
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) October 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی سی بی علی ترین علی ترین لیگل نوٹس ملتان سلطانزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی سی بی علی ترین علی ترین لیگل نوٹس ملتان سلطانز علی ترین کا موقف کہ علی ترین نے کارپوریشن کی جہانگیر ترین عمران خان کی ملتان سلطان علی ترین کو نے لکھا کہ پی ایس ایل لیگل نوٹس صارفین نے طریقہ کار پی سی بی نہیں ہے ترین کے لیگ کی کہا کہ
پڑھیں:
آخر یہ چاہتی کیا ہیں؟ حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم
ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زد میں آ گئیں۔
اداکارہ حرا مانی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں جس کے باعث ان کے فالوروز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
حال ہی میں انھوں نے ساڑھی میں اپنا فوٹو شاٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی پُرکشش نظر آرہی ہیں تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بیٹے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی ماں ایسی تصاویر بنوا رہی ہیں۔ ایک اور کمنٹ آیا یہ سب اسی نظام کی ڈیمانڈ ہے جس میں یہ لوگ کام کرتے ہیں۔
ایک صارف نے طعنہ دیا کہ جسم کو بھی ڈھانپ لیا کریں۔ اس طرف بھی توجہ دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی نے ساڑھی میں بارش کے بھیگتے ہوئے فوٹو شاٹ کروایا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم حرا مانی اس تنقید کا کبھی جواب نہیں دیتیں جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور پسند سے جو کرنا چاہتی وہ کرتی رہیں گی۔