2025-10-24@11:42:18 GMT
تلاش کی گنتی: 557
«دور میں لگی»:
ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری
ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت...
لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی...
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنڈی کے نواحی علاقے میں ایک ایسا غریب گھرانہ موجود ہے جہاں تمام 11 افراد بصارت سے محروم ہیں — والدین سے لے کر بچوں تک، سب کی زندگی مکمل تاریکی میں گزر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتِ بصارت کی قدر وہی جانتا ہے جو اس سے محروم ہو، اور یہ خاندان اسی حقیقت کی زندہ مثال ہے۔ بینائی نہ ہونے کے باعث والدین اور بچے کوئی کام کرنے سے قاصر ہیں، اور روزگار نہ ہونے کے سبب ان کی گزر بسر بھیک مانگ کر ہوتی ہے۔ ان کا گھر بھی انتہائی خستہ حال ہے، جس میں رہنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ...
ویڈیو گریب۔ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی...
ٹاپ تھری بیٹرز امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے پنڈی ٹیسٹ میںجنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرلی پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے روز کھیل...
لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
لاہور، گڑھ مہاراجہ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر چینی نایاب ہوگئی جبکہ بلیک میں 210روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3روز میں ہول سیل میں موٹی چینی کا 50کلو کا بیگ 1700 روپے اضافے سے 10500 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 50کلو باریک چینی بھی 1700روپے اضافے سے 10000 روپے فی بیگ اور 200روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں گڑھ مہاراجہ، احمدپور سیال، گڑھ موڑ، محمودکوٹ شریف آباد، کوٹ بہادر سمیت تحصیل بھر میں چینی نایاب،انتظامیہ بھی منظر سے غائب ہوگئی۔ عوامی حلقے نے کہا ہے کہ مقامی ڈیلرز نے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے جس کے باعث شہری سرکاری یاپرائیویٹ چینی کیلئے دربدر...
کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا۔ فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو...
ملک میں پھرچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، 200 روپے فی کلو تک فروخت جاری کراچی میں فی کلو چینی 200 روپے تک فروخت ہو رہی ہے،نجی ٹی وی کی رپورٹ ملک بھر میں ایک بار پھر سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں چینی فی کلو 185 سے 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 180 روپے کلو تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے جبکہ گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیمت...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
ایبوپروفین (Ibuprofen) دنیا میں سر درد، پٹھوں کے درد اور خواتین کی ماہواری کے دوران کے درد کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے، جو صرف درد کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔جرنل Nature Biomedical Engineering اور سائنس الرٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر روشنی ڈالی، یہ عام دوا ممکنہ طور پر کینسر مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو دائمی سوزش اور ٹیومرز کے ابھار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے نئے امکانات کھولتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں ممکنہ مددایبوپروفین غیر سٹیر ائیڈل سوزش مخالف ادویات (NSAIDs) کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے، جو سائیکلو آکسیجنیز (COX) نامی انزائمز کو روکے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔...
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 2 منزلہ عمارت میں موجود گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، دھویں کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کمپیوٹر کے سامان میں لگی تھی، گودام کی عمارت سینٹرل پولیس آفس سے متصل ہے۔
حیدرآباد: جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
خیبر:۔ پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات...
پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا...
کراچی: گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو ومالی امورخودکشی کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی سامنے آرہی ہے جبکہ مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ اکنامکس، عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ دواساز صنعت کی سرمایہ کاری سےپاکستان میں روزگار کے 6,600 سے زائد نئے...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر گیارہ توحید کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ تاہم پولیس اہلخانہ سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر گیارہ توحید کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ تاہم پولیس اہلخانہ سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں فی تولہ سونا ساڑھے پانچ ہزار روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 4 ہزار 715 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 071 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
کراچی میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ صبح کے وقت موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آسمان صاف رہے گا اور دن بھر سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی سمت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور اب ہوائیں شمال مشرقی جانب سے چل رہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موسم تبدیل ہو چکا ہے، صبح کے وقت فضا خشک رہتی ہے جبکہ رات کے وقت موسم میں ٹھنڈک آ جاتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج شہر کا...
کراچی: تھانہ منگھوپیر کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (صائمہ عربین ولاز) میں 50 سالہ شخص کی گولی لگی لاش ملی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت افتخار احمد ولد سمیع احمد کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا افتخار نامی شخص صائمہ عربین ولاز کے مکان نمبر B-401 میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں موجود افراد نے فائرنگ کی آواز سنی تو کمرے میں پہنچے، جہاں افتخار احمد مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پُرامن طریقے سے چلانےکو ترجیح دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی اب صرف نوجوانوں کے لیے نہیں رہی بلکہ بڑھتی عمر کے افراد کی زندگی آسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔حالیہ طبی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہیلتھ ایپس ذیابیطس جیسے امراض کے انتظام میں معمر افراد کے لیے مؤثر اور قابلِ اعتماد معاون ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں بزرگوں کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے۔تحقیقات کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے یہ ایپس استعمال کیں، ان کے HbA₁c کی سطح میں اوسطاً 0.4 سے 0.5 فیصد پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔ یعنی ان ایپس کی مدد سے شوگر کنٹرول بہتر ہوا اور ادویات وقت پر لینے کے ساتھ بلڈ شوگر چیک کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہوائوں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہر قائد میں رات وصبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائوں کے باعث کراچی کا موسم گرم اور خشک ہے، دن میں موسم گرم رہنے کے ساتھ رات و صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی جاتی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دے دیا۔ کرکٹرز نے ڈالرز کی بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریباً 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور ٹریوس...
ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی سرپرستی ، 5/872, 6/284 پر بالائی منزلیں تعمیر تعمیراتی مافیا کے ہتھکنڈوں سے انسانی المیوں کا خطرہ ، شہری انتظامیہ مکمل ناکام شہر قائد کے گنجان آباد اور تاریخی علاقے لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی طور پر کھڑی کی جانے والی بلند و بالا عمارتوں نے نہ صرف مقامی رہائشیوں کی زندگیاں دشوار بنا دی ہیں بلکہ ایک بڑے انسانی المیے کے امکان کو بھی پیدا کر دیا ہے ۔ان غیر محفوظ تعمیرات نے نقل و حمل، ہوا اور روشنی کے راستے بند کر کے علاقے کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔جرآت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقے کے ایک بزرگ رہائشی عبد الستار کا کہنا ہے کہ”ہم...
موسم سرما کی آمد کے باعث راولپنڈی اسلام آباد سمیت ڈویژن کے دیگر علاقوں مری، کوٹلی ستیاں، گوجر خان، چیک بیلی خان، ٹیکسلا، واہ کینٹ، حسن ابدال، روات، فتح جنگ، حضرو اور کلر سیداں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت اور قمیتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائی فروٹ شاپس مالکان شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں جس پر شہریوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں شکیل شیخ زاہد خان اور رضوان احمد عباسی کا کہنا ہے کہ سردیوں کے آغاز سے قبل منافع خور تاجر من مانا اضافہ کردیتے ہیں مری اور دیگر پہاڑی علاقوں موسم سرد ہونے کی وجہ سے میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔...
بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔ بھتے کیلئے غیر ملکی فون سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دفاتر، دکانوں اور فیکٹریوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی کے ایک بلڈر نے بتایا کہ پچھلے 2 ماہ میں 5 بلڈرز کو بھتوں کی کالز موصول ہوئیں، کروڑوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے پرنجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسرسکندرکے مطابق مقتول کی عمر30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے اسٹاف رپورٹر گلزار
بھارت میں ایک بار پھر ادویات کی ناقص تیاری انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانسی کا شربت پینے سے 9 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ لیبارٹری تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ شربت میں ایسے کیمیکل اجزا شامل تھے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کی 6 ریاستوں میں 19 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خطرناک رجحان، جو رکنے کا نام نہیں لے رہا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھارتی دوا ساز اداروں پر غیر معیاری یا زہریلی ادویات تیار کرنے کا الزام لگا ہو۔ 2022 میں مغربی افریقی...
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ...
سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں، جہاں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو ایک عوامی تقریب میں موجود دیکھا گیا، تاہم وہ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے اور کم بات چیت کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر “ایک اور بریک اپ راستے میں؟” جیسے تبصرے تیزی سے پھیلنے لگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات میں تناؤ ہے اور امکان ہے کہ یہ رشتہ بھی...
روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ
یورپ کے 30 سے زائد قانونی ماہرین نے یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے کلبز کو بین الاقوامی مقابلوں سے خارج کیا جائے۔ جمعرات کو یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ اسرائیل پر پابندی لگانا انتہائی ضروری ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 421 فلسطینی فٹبالرز جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ کی فٹبال انفراسٹرکچر کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اطالوی فٹبال کوچز ایسوسی ایشن کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ ماہرین کے مطابق اسرائیلی اقدامات نے ایک پوری نسل کے کھلاڑیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی۔ نئی اقسام کی علامت کووڈ کی علامات سے مماثلت رکھتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یو کے ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال اب تک کورونا انفیکشن کی بلند ترین شرح دیکھی جا رہی ہے، اگست سے متاثرین کی تعداد دگنا بڑھ گئی ہے۔ یہ نیا ویرینٹ دراصل اومیکرون کا سب ویرینٹ ہے۔ اسٹریٹس میں عام کورونا علامات جیسے بخار، کھانسی، گلے کی خراش اور ذائقے یا خوشبو میں تبدیلی شامل ہیں، تاہم مریضوں نے خاص طور پر ایک تیز بلیڈ جیسی گلے کی خراش کو نمایاں علامت قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت ماریہ دختر دلبر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق لڑکی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس متوفیہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے تاکہ حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے۔...
بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ہلکی پھلکی سردی محسوس ہونے لگی۔ بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک برطانیہ میں کورونا کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں کتنے نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم "اسٹریٹس" تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی ہے تو اس کا کوئی لائحہ عمل بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی آئندہ کا لائحہ عمل دیا گیا ہے، سب کو...
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بلیاں کتوں کی طرح کاٹنے لگیں،بلیوں کے کاٹنے کی تعداد کتوں کے کاٹنے سے زیادہ ہوگئی۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے اینٹی ریبیز کلینک کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران جانوروں کے کاٹنے کے 8346 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کتوں کے کاٹنے کے 3799 واقعات درج ہوئے ہیں ، بلی کے کاٹنے کے 4394 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ دیگر جانوروں کے 153 واقعات سامنے آئے ہیں۔وادی کشمیر میں کووڈ کی وبائی بیماری کے بعد بلیوں کو پالتوں جانور کے طور پالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ نہ صرف نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بلکہ بڑے بھی شوقیہ طور بلیوں کو گھروں میں پالتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں کشمیر میں بلیوں...
طارق روڈ کے قریب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی طارق روڈ ٹریفک سیکشن کے ایس او عملے سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر سوا تین بجے کے قریب ٹرک میں لگنے والی آگ کو ٹریفک پولیس کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک کے کیبن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
کالا پل ہزارا کالونی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں جنھیں...
اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں انہیں عبرانی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغامات کے ساتھ کالز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ایرانی ایجنٹوں کے طور پر بھرتی کیا جا سکے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے وائی نیٹ کی رپورٹ کہتی ہے، ان ریکارڈنگز میں سے ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ کال ایرانی انٹیلی جنس کی طرف سے کی گئی ہے اور ایجنٹ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ریکارڈنگ میں یہ الفاظ شامل تھے، ’ایرانی انٹیلی جنس سرکاری ایجنٹوں کی تلاش میں ہے۔ پرکشش تنخواہ اور جامع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہوائوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ورکشاپ میں لگی آگ نے 4 منزلہ رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث دو فیملیز کے 8 سے 10 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم 5 افراد نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم ورکشاپ میں لگی جہاں ٹائر اور دیگر آتش گیر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا۔ آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کھڑکیوں پر لگی گرل توڑ کر اندر داخل ہوکر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے نے ٹکٹوں کی قیمتوں کو نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ 28 ستمبر کو دبئی میں شیڈول اس تاریخی مقابلے کے لیےجنرل ٹکٹ کی قیمت 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار روپے) جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ٹکٹ 4750 ڈالر (13 لاکھ 41 ہزار روپے) تک پہنچ چکا ہے۔ پریمیئم لاؤنج اور کئی اہم کیٹیگریز کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ اسکائی باکس اور رائل باکس کی قیمتیں2 ہزار سے 4 ہزار 500 ڈالر کے درمیان ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جس کے باعث شائقین میں غیر معمولی جوش و...
کراچی: شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں...
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے...
پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی کو روکے جانے پر ملزمان نے خودکو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی اہم شخصیت کی بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےگاڑی پرغیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میں سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد ہوئی جس پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے مزید بتایا کہ ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں، تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-3 غزہ /تل ابیب /جنیوا /ایتھنز /دمشن /میڈرڈ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز) غزہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صہیونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں‘ ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 60 سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے‘قابض فوج مسلسل رہائشی عمارتیں تباہ کر رہی ہے۔ فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور فارورڈ محمد السطری کو قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار دی‘جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر حملوں میں کھانے کے انتظار میں کھڑے 8 بے بس افراد بھی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مارے گئے میجر کی شناخت...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کردیے۔کے پی کے محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی بولی لگائی گئی ہے۔محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
پاکستان کی فارما انڈسٹری عالمی سطح پر شناخت حاصل کر رہی ہے، جس کی بڑی وجہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں کمپنی ”ہیلیون“ (Haleon) نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ملک میں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پیناڈو کی تیاری کو وسیع پیمانے پر بڑھانا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں بھی حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ برآمدات 457 ملین امریکی ڈالر...
کراچی: پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب کی مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہی ہیں، جہاں ریاض کے ویژن 2030 کے تحت جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے نے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں، اس پیش رفت کو حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے مزید تقویت دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیاکے افتتاحی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاآئی ٹی سیکٹر مختلف محاذوں پر خودکومضبوط کر رہا ہے، تاکہ خطے میں خاص طور پر چین اور وسطی ایشیا کیلیے کلیدی کھلاڑی اور ڈیٹا ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر سکے۔ حال ہی میں ریاض میں ہونیوالے عالمی...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کٹھمنڈو: جنوبی ایشیا کی ریاست پھارپنگ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق نیپال کی ناقص اقتصادی صورتحال کے باعث ملک کے نوجوان مقامی حالات سے نا امید ہو کر روزگار کے بہتر مواقع کے لیے بیرونی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیپالی عوام کا کہنا ہے کہ ملک میں تو تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی روزگار کے کوئی مواقع میسر نہیں ہیں۔ نیپال سے متعلق ورلڈ بینک کے اعداد و شمار نے بتا یا کہ ملک میں 15 سے 24 برس تک کی عمر کا نوجوان بے روزگار ہے۔ عالمی بینک کے مطابق نیپالی عوام کو ملک میںروزگار کے کوئی مواقع نظر نہیں آتے، ایسے شہریوں کی تعداد کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں، تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،...
راولپنڈی میں نو سے چودہ سال لڑکیوں کیلئے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گجر خان میں 82% کوریج، 20337 بچیاں ویکسینیٹڈ جبکہ 1195 رہ گئی ہیں۔ کہوٹہ میں 82% کوریج، 6663 بچیاں ویکسینیٹڈ، 295 رہ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کلر سیداں میں 56% کوریج، 4502 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1145 رہ گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں 87% کوریج، 3819 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 264 رہ گئیں ہیں۔ مری کی بات کی جائے تو 72% کوریج، 6211 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 482 رہ گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 82% کوریج، 28037 بچیاں ویکسینیٹڈ، 1687 بچیاں ویکسینیشن کرانے سے رہ گئیں ہیں۔ راولپنڈی سٹی میں 82% کوریج، 33129 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2324 رہ گئیں جبکہ راولپنڈی رورل میں 63% کوریج، 27892 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2342 رہ گئیں...
جیسے جیسے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، ویسے ویسے امریکا میں بھی عوامی رائے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوتی جا رہی ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق اب نصف سے زیادہ امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ جنگ فوری بند کرے: برطانیہ، فرانس اور 23 ممالک کا مطالبہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور نارک سینٹر برائے پبلک افیئرز ریسرچ کے تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ قریباً 50 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اسرائیلی ردعمل بہت زیادہ ہے، جبکہ نومبر 2023 میں یہی رائے 40 فیصد افراد کی...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت موٹروے اور بڑے شہروں میں عالمی معیار کے چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت چین کی مختلف نجی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کے بڑے بزنس...
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل...
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی...
بھارت کی نام نہاد بڑی جمہوریت میں مودی کی دوغلی پالیسی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا۔ انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کو سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جنگی جنون میں مبتلا مودی اپنے مرضی سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگا ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہےہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے...
لاہور میں تیزی کے ساتھ زمین سے پانی نکالے جانے کیوجہ سے خطے میں زیر زمین شدید پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں حالیہ بارشیں بھی زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی سرکاری اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے۔ کیونکہ لاہور زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذاکر حسین سیال نے ایکسپریس...
کراچی: منگھوپیر میں فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے حاجی ملک گوٹھ واٹر بورڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت 5 سالہ ایان ولد وحید نواز کے نام سے ہوئی جس کے سینے پر گولی لگی تھی۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جائے وقوع کے قریب واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے گولی چلی تھی جو کہ...
سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ فہد مصطفیٰ جو اپنے پروگرام کی بہترین میزبانی کیلئے مشہور ہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کی سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ بھی فہد کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ فہد اور ان کی اہلیہ ثنا فہد کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اس خوبصورت جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن کا نام فاطمہ اور موسیٰ ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فہد اور ثنا کے درمیان اختلافات ہیں...
لاہور: مون سون کی بارشوں کے بعد لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دفاترز اور گھروں میں اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہے۔
معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آسٹریلیا کے خلاف روایتی ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا، دونوں کی واپسی سے انگلینڈ ٹیم کو تقویت ملے گی۔ بین اسٹوکس نے دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے جبکہ مارک ووڈ اگلے ہفتے سے ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹوکس جولائی میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت سے ہوم سیریز میں کندھے کی چوٹ کے سبب پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ ڈرہم کے ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے کہا ہے کہ اسٹوکس نے نیٹس میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور یقینی طور پر اکیس نومبر کو پرتھ میں شروع ہونے...
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اسلام آباد : پاکستان میں دو درجن سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کاروبار ختم ہونے یا ان کے آپریشنز میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق جولائی 2025 میں اعلان کیا گیا کہ مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد پاکستان میں اپنا مقامی دفتر بند کر دیا ہے، ٹیک دیو نے 2000ءکی دہائی کے اوائل میں پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کی اور اس کے بعد سے لائسنسنگ، سافٹ ویئر پارٹنرشپ اور صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کیا لیکن اب خاموشی سے کام ختم کرتے ہوئے اپنے باقی ماندہ عملے کو فارغ کردیا۔ اس پر مائیکروسافٹ نے کہا کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت اور علاقائی استحکام کی جانب وسیع تر عالمی تنظیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں 3 میں سے 2 بڑے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ڈیموکریٹ ظہرن ممدا نی اگلے میئر بن سکتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے امیدواروں کو دستبردار دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کسی امیدوار کو دستبردار ہونے کا کہا ہے، تو ٹرمپ نے کہا: ’نہیں‘ کہا، مگر ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ ایسا ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا انہوں نے کہا:...
کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور گمراہ کن تصاویر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ بعض صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ ٹرمپ کا انتقال ہوگیا، حالانکہ ٹرمپ نے خود ایک پریس کانفرنس میں ان خبروں کو ’جعلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ افواہیں کیسے شروع ہوئیں؟ ٹرمپ کی گزشتہ ہفتے سرکاری تقریبات اور میڈیا بریفنگز سے غیر موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بڑھ گئیں۔ صرف جمعہ سے اب تک “Trump dead” کے ہیش ٹیگ کے تحت تقریباً 1 لاکھ 4 ہزار پوسٹس کی گئیں جنہیں 3 کروڑ 53 لاکھ ویوز ملے۔ جھوٹی اور گمراہ کن شواہد والٹر ریڈ میڈیکل...
اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ سامعہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی ٹی وی...
اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔ یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔ اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کا زوال شروع ہوگیا جب کہ ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کی سلطنت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی جے پی اندرونی طور پر شدید انتشار اور بغاوت کا شکار ہو گئی ہے اور آر ایس ایس نے بھی مودی سے منہ موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار کے زوال کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ اسی طرح بہار انتخابات بی جے پی کے لیے موت یا زندگی کا امتحان ثابت ہونے والے ہیں۔ مودی کی اقتدار پر گرفت مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دی وائر کی مودی راج پر چشم کشا تحریر شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق بی جے پی 15 ریاستوں میں حکومت...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔