ایران: جنگلات میں لگنے والی آگ بےقابو، عالمی امداد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ایران نے ایلیٹ چالوس جنگل میں لگی آگ کے پھیلنے کے بعد ہائیرکینین جنگلات کے اُس حصے کو بچانے کے لیے ہنگامی بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے جو یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔
عالمی میڈیا اطلاعات کے مطابق ترکی کے خصوصی فائر فائٹنگ طیارے مرزن آباد پہنچ چکے ہیں، روس، بیلاروس اور آذربائیجان نے بھی مدد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ آگ 20 روز قبل ہائیرکینین جنگلات میں لگی تھی، جو بحیرۂ کیسپین کے ساحل کے ساتھ ایک ہزار کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔
آگ پر ایک ہفتہ قبل تقریباً قابو پا لیا گیا تھا، لیکن موسمی حالات کے باعث یہ دوبارہ بھڑک اٹھی،بیک وقت زمین سے اور فضا سے جنگل میں لگی اس آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہائیرکینین جنگلات ایران اور آذربائیجان میں بحیرہ کیسپیئن کے ساحل کے ساتھ پھیلے ہوئے ہیں، جن کی عمر 25 سے 50 ملین سال پرانی ہے، یہ جنگلات بھرپور نباتاتی اور حیوانی تنوع کے لیے مشہور ہیں اور انھیں اقوامِ متحدہ کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اب تک اس آگ کی وجہ سے 40 ہیکٹر پر پھیلے جنگلات جل چُکے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اوکاڑہ میں مزدا بس اُلٹ گئی، 15 افراد زخمی
شہزاد خان: اوکاڑہ کے علاقہ 44 تھری آر شادی پورہ کے پاس مزدا بس اُلٹ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 15 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور 3 ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے 6 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 9 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات