Juraat:
2026-07-24@01:46:39 GMT

شوگر مافیا بے لگام ،چینی سونے کے بھاؤ بکنے لگی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

شوگر مافیا بے لگام ،چینی سونے کے بھاؤ بکنے لگی

ملک میں پھرچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، 200 روپے فی کلو تک فروخت جاری
کراچی میں فی کلو چینی 200 روپے تک فروخت ہو رہی ہے،نجی ٹی وی کی رپورٹ

ملک بھر میں ایک بار پھر سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں چینی فی کلو 185 سے 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 180 روپے کلو تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے جبکہ گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے تھی۔پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل یہاں چینی 190 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے کلو تھی۔کراچی میں فی کلو چینی 195 سے 200 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ چینی کے فی کلو نرخ 190 روپے تھے، کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، جہاں فی کلو چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ ماہ یہاں چینی کی قیمت 190 روپے کلو تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: چینی کی فی کلو قیمت چینی کی قیمت فروخت ہو رہی گزشتہ ماہ میں چینی روپے تک

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا