کراچی:

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا  گیا۔

فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے  اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو پالیا ۔

آگ لیبارٹری کے گراونڈ فلور پر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی ، جس  سے لیبارٹری کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ  نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

روزانہ بریڈ آملیٹ کھانا ہماری صحت کیلئے نقصان دہ تو نہیں؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ناشتے میں انڈہ زیادہ تر افراد کی پہلی پسند ہوتا ہے، جسے لوگ اپنے ذائقے اور انداز کے مطابق مختلف طریقوں سے تیار کرتے ہیں۔ کسی کو ہاف فرائی پسند ہے تو کوئی فل فرائی کھانا ترجیح دیتا ہے۔ بعض افراد اُبلا ہوا انڈہ کھاتے ہیں جبکہ کئی لوگ انڈے کا آملیٹ بنا کر ناشتے کا لطف لیتے ہیں۔

بریڈ آملیٹ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں صبح کے فوری اور بھرپور ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے، آسانی سے تیار ہوجانے والا یہ ہلکا ناشتہ آج کے تیز رفتار طرزِ زندگی میں ایک عام انتخاب ہے، مگر سوشل میڈیا پر غذائیت سے جڑے مباحث نے اس روایتی ناشتے کے فائدے اور نقصانات پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق مناسب مقدار اور درست اجزاء کے ساتھ تیار کیا جائے تو روزانہ بریڈ آملیٹ کھانا بالکل محفوظ اور صحت بخش ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈہ پروٹین، وٹامنز اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے، جبکہ ناشتہ دراصل بریڈ کے معیار اور استعمال ہونے والے تیل پر زیادہ منحصر ہوتا ہے۔ صبح پروٹین کا استعمال بھوک کنٹرول کرنے، توانائی برقرار رکھنے اور پٹھوں کی مرمت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

البتہ غذائیت کے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ سفید بریڈ اور زیادہ تیل ناشتہ بھاری بنادیتے ہیں اور فائبر کی کمی کے باعث بھوک جلد واپس آتی ہے۔ صحت مند افراد کے لیے روزانہ ایک انڈے کا استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے، مگر بریڈ کا انتخاب اور پکانے کا طریقہ حقیقی فرق پیدا کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بریڈ آملیٹ ترک کرنے کی ضرورت نہیں، صرف چند سادہ تبدیلیاں اسے مزید فائدہ مند بنا سکتی ہیں۔ ہول گرین بریڈ، تازہ سبزیوں کا اضافہ اور محدود مقدار میں تیل ناشتے کو نہ صرف ہلکا رکھتا ہے بلکہ غذائیت بھی بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق متوازن انداز میں تیار کیا گیا بریڈ آملیٹ دن کی شروعات کو توانائی بخش بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ مال میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا
  • کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنیکا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
  • اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
  • کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں
  • روزانہ بریڈ آملیٹ کھانا ہماری صحت کیلئے نقصان دہ تو نہیں؟
  • کراچی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی
  • کراچی: لانڈھی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی
  • کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، دیواریں گرنے لگیں
  • جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کی علیحدگی پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، صوبائی وزیر
  • جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کی علیحدگی پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اسماعیل راہو