کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 2 منزلہ عمارت میں موجود گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، دھویں کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کمپیوٹر کے سامان میں لگی تھی، گودام کی عمارت سینٹرل پولیس آفس سے متصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا؛ محکمہ اوقاف نے عمارت سیل کردی

پشاور:

اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں: امریکی ایلچی کا انکشاف
  • ڈھاکہ ایئرپورٹ میں ممکنہ تخریب کاری، حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا
  • کراچی، فوٹو اسٹیٹ مشینوں اور کمپیوٹر ایسیسریز کے گودام میں آتشزدگی
  • پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا، عمارت سیل
  • پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا؛ محکمہ اوقاف نے عمارت سیل کردی
  • پشاور: انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
  • غزہ میں قحط پر قابو پانے کیلئے مہینوں درکار ہیں