سیز فائر کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ فوری بند ہو گا، الحمد اللہ، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
دوحا:
دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ معاہدے کے نکات پر موثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان برادر اسلامی ممالک کی ثالثی اور میزبانی نے اس کامیاب معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد ممکن ہوا جسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور دفاعی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی،اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کی 3 مختلف تاریخوں کی میٹنگز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ اجلاس میں ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔