کراچی:

شہر قائد کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وہاں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینیں اور کمپیوٹر اسیسریز متاثر ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات

واشنگٹن:

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا ہے اور اب سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، گورنر نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جے پی مورگن، بینک آف امریکا،  جیفریز اور کریڈٹ ریٹنگ کی اہم ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کی۔

جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ گیا، اب سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر ستمبر 2025 میں سال بہ سال  5.6 فیصد پر آچکی ہے اور آئندہ مہینوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلاب کے باوجود مہنگائی درمیانی مدت میں 5 تا 7 فیصد پر مستحکم رہنے کی توقع ہے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2023 کے مقابلے میں اب تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات کے باوجود رواں مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی نمو پچھلے سال سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک جیسے کثیر جہتی ترقیاتی اداروں کے مستقل اشتراک سے اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت جاری  رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
  • سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے خلیات سے چلنے والا کمپیوٹر تیار کرنے کی ٹھان لی
  • ڈھاکہ: ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل
  • فیس بک اے آئی اب خود بنے گا آپ کا پرسنل فوٹو ایڈیٹر، جانیے کیسے؟
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • نیشنل فورم برائے ماحولیات کا آگاہی سیشن کا انعقاد کے موقع پر شرکاء گروپ فوٹو
  • پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • اسٹیٹ بینک :نیلامیوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کی فروخت
  • ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ