Jang News:
2025-12-03@14:36:22 GMT
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
فوٹ: اسکرین گریب/جیو نیوز
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 2 منزلہ عمارت میں موجود گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، دھویں کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کمپیوٹر کے سامان میں لگی تھی، گودام کی عمارت سینٹرل پولیس آفس سے متصل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ 2 افراد زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 17 کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر بریگیڈ کا عملہ اور دو گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔