پشاور میں تاریخی دارالمساکین کو خالی کروا لیا گیا، عمارت سیل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔