کراچی؛ گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کراچی:
گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔
ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو ومالی امورخودکشی کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس گئے
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے شیر شاہ میں رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔ آگ نے قریبی مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔ 5 افراد جھلس گئے۔
کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر شیر شاہ میں آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق آگ نے متاثرہ مکانات کو جُزوی طور پر لپیٹ میں لیا تھا۔ گیس لائن سے اخراج کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے بعد گیس اور بجلی کی فراہمی بند کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: کیماڑی آئل ڈپو میں آتشزدگی، فائربریگیڈ طلبفائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے بعد گلی میں آئل پھیل گیا، آگ سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام افراد آگ کے باعث بہنے والے آئل سے متاثر ہوئے ہیں۔
آگ سے تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔