طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاءخراب ہونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
خیبر:۔ پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے کیونکہ بارڈر پر کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ روز افغان کرنسی کی قیمت مزید ایک روپے گرگئی ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر کی بندش سے افغانستان کو مختلف اشیا کی سپلائی گزشتہ بند ہے جس کے باعث افغانستان میں مختلف اشیا ء کی قلت ہو گئی ہے جبکہ افغانستان سے آنے والے ٹماٹر کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایرانی ٹماٹر کی بندش سے بھی افغانی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت400روپے تک پہنچ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین نے دہی سمیت مختلف اشیا استعمال کرنا شروع کر دی ہیں۔