پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ افغان طالبان حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کرے گا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات میں سرحد پار دہشتگردی کے فوری خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقصد کسی قسم کی کشیدگی نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان سے عالمی وعدوں کی پاسداری اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی وفد نے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر تنظیموں کے خلاف موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔