حیدرآباد: نسیم نگرمیں گھر سے 75 سالہ خاتون کی گولی لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-4
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر کے ایک گھر سے 75سالہ خاتون کی گولی لگی لاش برآمد ، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی،
پولیس نے خود کشی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نسیم نگر چیک پوسٹ کی حدود نقاش ویلاز کے ایک گھر میں گولی چلنے کی آواز پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کر 75سالہ خاتون مسماۃ تہمینہ کی نعش کو تحویل میں لیا جس کی گردن میں گولی لگی ہوئی تھی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچایا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کاا یک بیٹا ملک سے باہر جبکہ ایک ساتھ کی رہائش پزیر تھا پولیس نے ابتدائی طور پرواقعے خود کشی کا خدشہ قرار دیا ہے تاہم حتمی طور پر پوسٹ مارٹم کے بعد ہی علم ہوسکے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور:گلبرگ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیاْ
گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے ملزم کو گلبہار کالونی سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق 10 سالہ شاہزیب گھر سے دکان پر سودا سلف لینے جا رہا تھا، ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم عثمان سکندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔