Islam Times:
2025-10-19@04:56:10 GMT

غزہ کی انتظامی کمیٹی کیلئے حماس نے 40 نام پیش کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

غزہ کی انتظامی کمیٹی کیلئے حماس نے 40 نام پیش کر دیئے

اپنے ایک جاری بیان میں بشارة بحبح کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کا انتظام، 15 رکنی آزاد فلسطینی کمیٹی کے پاس ہوگا۔ سکیورٹی کے لحاظ سے بھی اس علاقے کو منظم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "محمد نزال" نے كہا کہ ہم اسرائیلی قیدیوں کو زندہ واپس کرنے اور ہلاک شدہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے پابند ہیں۔ محمد نزال نے کہا کہ اسرائیل، رفح کراسنگ کو دوبارہ نہ کھولنے کی دھمکی دے کر فلسطینی عوام سے تاوان وصول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے مطابق رفح کراسنگ کھولنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں طے ہونے والے امور انجام دے دیئے ہیں۔ اب معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع ہونا چاہیئے۔ محمد نزال نے کہا کہ حماس کو صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے اور ملبے کے نیچے سے نکالنے کے لئے ہیوی مشنری و خصوصی فنی ٹیموں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے خبر دی کہ فلسطینی مزاحمت نے ٹیکنوکریٹس کی ایک کمیٹی کے انتخاب کے لئے 40 سے زائد آزاد قومی شخصیات کی فہرست تیار کرکے پیش کر دی ہے، تاکہ غزہ کی پٹی کے انتظامی امور چلائے جا سکیں۔
آخر میں حماس کے رہنماء نے کہا کہ فلسطینی مقاومت مکمل طور پر قومی مکالمے کے دائرے میں، غزہ پٹی کے انتظام کے تمام منصوبوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی ایلچی "اسٹیو ویٹكاف" كے قریب سمجھی جانے والی شخصیت اور امریكن عرب كمیٹی كے سربراہ "بشارة بحبح" نے گذشتہ روز خبر دی كہ امریکہ، سلامتی کونسل میں ایک ایسا منصوبہ پیش کرنے والا ہے، جس کے تحت غزہ میں انتظامی امور چلانے كے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی، فلسطینی گروہوں اور دیگر عرب ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ بشارۃ بحبح نے کہا کہ بعض عرب حکومتوں نے اقوام متحدہ کی منظوری اور فلسطینی اتھارٹی سمیت PLO کی درخواست کے بغیر غزہ میں اپنی سکیورٹی فورسز بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کا انتظام، 15 رکنی آزاد فلسطینی کمیٹی کے پاس ہوگا۔ سکیورٹی کے لحاظ سے بھی اس علاقے کو منظم کیا جائے گا۔ سکیورٹی کا معاملہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگا۔ اس گروپ کے زیادہ تر ارکان مصر اور کچھ عرب ممالک سے ہوں گے۔ یہ افراد سکیورٹی کے لحاظ سے غزہ کا کنٹرول سنبھالیں گے اور غزہ کے روزمرہ معاملات کی ذمہ داری اسی کمیٹی کے سر ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے

پڑھیں:

اسلام آباد: کامسٹیک کا فلسطینی نوجوانوں کیلئے 5000 فیلوشپس کا اعلان

— فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامسٹیک کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے لیے 5000 فیلوشپس کا اعلان کیا۔ 

اسلام آباد میں کامسٹیک سیکریٹریٹ میں پہلے فلسطین پاکستان وائس چانسلرز فورم کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فورم غزہ میں تباہ شدہ تعلیمی و تحقیقی ڈھانچے کی بحالی کی سمت تاریخی قدم ہے۔

پاکستان اظہارِ یکجہتی کے ساتھ تحقیق، جدت اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے عملی تعاون بھی کر رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فنی تربیتی پروگرامز غزہ میں انسانی وسائل کی تعمیر کی حقیقی کوشش ہیں۔ پاکستان فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ امت کو بچانے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ آئیے مل کر غزہ کو دوبارہ تعمیر کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی انتظامی کمیٹی کیلئے حماس نے 40 نام پیش کردئیے
  • فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام خود کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • صیہونی فورسز کا گاڑی پر حملہ، 7 بچوں، 2 خواتین سمیت 11 فلسطینی شہید
  • غزہ کی دوبارہ تعمير: فلسطینی اتھارٹی نے 65 ارب ڈالر کا 5 سالہ منصوبہ پیش کر دیا
  • غزہ میں حماس کی پوزیشن مستحکم ہونے پر تل ابیب کو تشویش
  • مقاومت نے آزادی، عزت اور وقار کا نیا باب کھول دیا، حماس رہنماء
  • فلسطینی عوام کو یمنی شہداء پر فخر ہے، جہاد اسلامی
  • اسلام آباد: کامسٹیک کا فلسطینی نوجوانوں کیلئے 5000 فیلوشپس کا اعلان
  • امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے