پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا، شہلا رضا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر کو وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل اہم موڑ ہے اور خوساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا۔
کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی اسپیشل کمیٹی کی رکن شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے ہمارے تمام اعتراضات قبول کر لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو واپس گھروں کو جانا ہوگا۔
قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے، خود کو فیڈریشن کا صدر کہلوانے والے طارق بگٹی نامزد امیدوار تھے لیکن انہوں نے انتخابات کرانے کی ذمہ داری سے انحراف کرتے ہوئے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور مدت مکمل ہو جانے کے باوجود خود کو غیر قانونی طور پر منتخب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے پی ایس بی بہت شش و پنج میں تھا، قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کردہ اسپیشل کمیٹی میں تمام اعتراضات کو قبول کرلیا گیا ہے، 22 اکتوبر کو وزارت بین الصوبائی کے اجلاس میں ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فیڈریشن کو دیے جانے والے 13 کروڑ روپے اور اس سے پہلے ادا کیے جانے والے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کا حساب حاصل کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے حوالے سے شہلا رضا نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔