قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو حساس روٹس پر باقاعدہ گشت کو مزید مضبوط بنانے اور ہر ٹرین میں 3 جیمز نصب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی عدم موجودگی میں رمیش لال کی زیر صدارت ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس حملے، ریلوے کی اراضی پر قبضوں اور کراچی۔پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو 7 اکتوبر کو سندھ کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ٹریک کو نقصان پہنچا۔ واقعے میں 7 مسافر، جن میں ریلوے کے ملازمین بھی شامل تھے، زخمی ہوئے۔

فریٹ کوریڈور منصوبے سے متعلق بریفنگ میں سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ یہ منصوبہ کیماڑی سے شروع ہو کر کراچی پورٹ کو پپری سے منسلک کرے گا۔ اس راستے پر موٹر وے ایم-9 سے رابطہ قائم کرنے کے لیے 2 نئی ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل

ابتدائی طور پر ٹرمینل محدود پیمانے پر کام کرے گا اور پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے پر 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور روزانہ 17 فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ڈی ایس ریلوے سکھر نے کمیٹی کو بتایا کہ سکھر میں ریلوے کی 16,458 ایکڑ اراضی آپریشنل استعمال میں ہے، 3,253 ایکڑ پر قبضے ہیں جبکہ 457 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا کا تسلط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بم دھماکا ٹرین جعفر ایکسپریس حملہ ریلوے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بم دھماکا جعفر ایکسپریس حملہ ریلوے جعفر ایکسپریس کے لیے

پڑھیں:

 موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی

پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔
نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

اہم تبدیلیاں

علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔

عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔

نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔

فیض احمد فیض پسنجر ٹرین اب نارووال سے صبح 5:00 بجے روانہ ہوگی (پہلے 5:30 بجے تھی)۔

شالیمار ایکسپریس کی روانگی لاہور سے صبح 7:10 بجے ہوگی (پہلے 7:30 بجے تھی)۔

معطل ٹرینوں کی بحالی اور نئے روٹس

نئے ٹائم ٹیبل کے تحت چار معطل شدہ ٹرینیں بحال کر دی گئی ہیں،
جبکہ نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپس کو مستقل اسٹاپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس کے باعث کچھ ٹرینوں کے روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان ایکسپریس (46 ڈاؤن) کراچی جاتے ہوئے اور (45 اپ) کراچی سے واپسی پر لاہور ساہیوال سیکشن سے گزرے گی۔

ملت ایکسپریس (18 ڈاؤن) فیصل آباد سے دوپہر 2:00 بجے روانہ ہوگی اور چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہورساہیوال روٹ اختیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف

رحمن بابا ایکسپریس (48 ڈاؤن) کراچی جانے اور (47 اپ) واپسی پر بھی یہی راستہ اختیار کرے گی۔

ملت ایکسپریس (17 اپ) کراچی سے آتے ہوئے ساہیوال لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد کے راستے سفر کرے گی۔

دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق

کراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے سابقہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔

مسافروں کے لیے سہولت

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور، انعام اللہ کی ہدایت پر اسٹیشنوں پر پیسنجر فسیلیٹیشن اسٹاف کو چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلوے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل

متعلقہ مضامین

  • جعفرایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس ،5ایکسپلو سوز استعمال ہوئے : ڈی آئی جی
  •  موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی
  • پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات تبدیل کردیے
  • پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے لئے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے
  • پنجاب حکومت کا ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • ریلوے نے موسم سرما کیلیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • موسم سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری
  • ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ