Express News:
2025-12-03@22:46:29 GMT

ریلوے نے موسم سرما کیلیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

لاہور:

پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس پر آج سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے نئے شیڈول میں 16 ٹرینوں کی روانگی میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 3 ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر دیے گئے اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ بحال ہونے والی 4 ٹرینوں کو نئے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے اور نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔ فیض احمد فیض پسنجر ٹرین نارووال سے صبح ساڑھے 5 بجے کے بجائے 5 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

عوام ایکسپریس ٹرین کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر دیے گئے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

مذکورہ ٹرینوں میں رحمان بابا ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، پاکپتن ایکسپریس، تیز گام اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجے کے بجائے دیے گئے

پڑھیں:

کے پی حکومت سیاست کی بجائے اپنے صوبے پر تو جہ دے:محسن نقوی

ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجنے  میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،کے پی حکومت سیاست کی بجائے اپنے صوبے پر تو جہ دے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • موسم سرما کی آمد کے ساتھ پورے ملک کی طرح پشاور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے
  • حیدرآباد: چینل موری کینال عبور کرنے کیلیے شہری ریلوے پل کے ذریعے گزررہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • کے پی حکومت سیاست کی بجائے اپنے صوبے پر تو جہ دے:محسن نقوی
  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ شیڈول جاری
  • اسلام آباد کی سول اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان