اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے آمرانہ پالیسیوں پر گامزن ہے،کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکا دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں توان کیلئے بہتر ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر حملوں کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں حسیب جمالی کو صدر، عارف جکھرانی نائب صدر اور میڈم فریدہ منگریو کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ ماضی میں شکایات کے باوجود منتخب قیادت بار اور بینچ کے درمیان پْل کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور مظلوم عوام کی داد رسی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ بار کی نومنتخب قیادت بھی ملک میں آمرانہ طرز حکمرانی کیخلاف اور عدلیہ کی آزادی سمیت عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار دا کرے گی۔ جماعت اسلامی ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے۔اب بھی جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے واضح اعلان کیا ہے کہ ہم 26ویں اور 27ویں ترمیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدلیہ کی ا زادی
پڑھیں:
جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
فرانسیسی حکام کے مطابق امریکی مالیاتی شخصیت اور جنسی جرائم کے مقدمات میں نامزد جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے فرانسیسی ماڈلنگ اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے پیرس کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔
69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیر کی شب ان کے اپارٹمنٹ سے ملی، جبکہ حکام نے موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کا خفیہ سوسائیڈ نوٹ منظر عام پر، موت کا وقت ’خود چننے‘ پر اظہار اطمینان
سیاد کی وکیل مینیا عرب-ٹیگرین نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ذہنی دباؤ، عوامی بدنامی، طویل انتظار اور شدید اضطراب نے بھی ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے۔
Modeling scout Daniel Siad who introduced women to Jeffrey Epstein found dead in Paris pic.twitter.com/zMobl4buzz
— HatsOff (@HatsOffff) July 22, 2026
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر دل کا دورہ موت کی وجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز میں ڈینیئل سیاد کا نام تقریباً 2 ہزار مرتبہ سامنے آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ای میل میں سیاد نے مبینہ طور پر ایپسٹین کو لکھا تھا کہ وہ بارسلونا میں موجود ہیں اور ان کے پاس آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون موجود ہے جسے وہ بارسلونا یا پیرس میں ماڈلنگ کے شعبے میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین نے ذاتی معاملات کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا انکشاف
اس پر ایپسٹین نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’تصویر؟‘ لکھا تھا۔
اپریل 2009 کی ایک مبینہ ای میل میں سیاد نے براتسلاوا میں ماڈلز کی تلاش کے دوران ایک 17 سالہ سلوواک لڑکی کی تصاویر ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔
پیرس کی پروسیکیوٹر لور بیکو کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور فراڈ سے متعلق فروری میں شروع ہونے والی تحقیقات کے بعد اب تک کم از کم 24 خواتین ایسی سامنے آ چکی ہیں جنہوں نے ڈینیئل سیاد یا دیگر افراد کے خلاف مبینہ جرائم کے حوالے سے خود کو متاثرہ یا گواہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟
سیاد کی وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ تفتیش کاروں نے ان سے متعلق تحقیقات کیں، لیکن فوری گرفتاری کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔
’یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ ڈینیئل سیاد کے خلاف کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عدالتی کارروائی میں باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا۔‘
واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین 2019 میں وفاقی تحویل کے دوران مردہ پائے گئے تھے، جبکہ ان کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انسانی اسمگلنگ بارسلونا پوسٹ مارٹم جنسی جرائم جیفری ایپسٹین خودکشی ڈینیئل سیاد ماڈلنگ اسکاؤٹ