گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام خود کریں، امریکہ و اسرائیل کون ہوتے ہیں فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والے۔ یہ بات انہوں نے گڑھی یاسین پریس کلب میں ایم ڈبلیو ایم شکارپور کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ، مستنصر مہدی ابڑو، سعید احمد خروس اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کو کرنے دیا جائے۔ امریکہ اور اسرائیل کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی پشت پناہی سے اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے، جو کسی طور بھی جائز نہیں سمجھا جا سکتا۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں کہ ستر ہزار بے گناہ انسانوں کے قاتلوں کو معاف کر دیا جائے۔ امریکا اور اسرائیل کو غزہ میں 70 ہزار فلسطینیوں کے قتل عام کا حساب دینا ہوگا۔ اس ظلم میں شریک عالمی مجرموں، خصوصاً ڈونلڈ ٹرمپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اپنے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بڑھتے ہوئے زرعی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کو سستی گندم اور چاول دینا چاہتی ہے تو سبسڈی حکومت دے، لیکن کسان کو اس کی محنت کا پورا صلہ ضرور ملنا چاہیے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، لہٰذا ملکی معیشت کی ترقی کے لیے زراعت اور کسان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے سندھ کی بگڑتی امن و امان سے متعلق کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ چوری، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، تاجر اور شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ حکومت سندھ کو امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں اضافے نے عوامی زندگی کو خوف اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ لہٰذا حکومت کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فعال بنانا ہوگا تاکہ شہری سکون سے زندگی گزار سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام علامہ مقصود کہ فلسطین کی قیمتیں ڈومکی نے کسان کو

پڑھیں:

آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک مرتبہ پھر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد پائیدار حل ہے۔

ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں سنئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے یاد دلایا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برسوں سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی آئی ہے اور یہی مؤقف آج بھی برقرار ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ دنیا کے کئی ممالک دو ریاستی حل کی ضرورت کو تسلیم کر چکے ہیں، لیکن اسرائیل اس حل کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں دکھائی دیتا، جو خطے میں دیرپا امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع کے خاتمے، عوام کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

پوپ نے مزید کہا کہ ہولی سی — یعنی رومن کیتھولک چرچ کی مرکزی قیادت — نے 2015 میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا، اور یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ چرچ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری جلد ایک ایسا راستہ نکالے گی جس سے خطے میں امن، استحکام اور انسانی حقوق کی پاسداری ممکن ہو سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی فلسطین کےلئے 90ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کی فراہمی
  • فیفا عرب کپ؛ فلسطینی ٹیم کی سنسنی خیز میچ میں قطر کیخلاف پہلی فتح
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ
  • دو ریاستی حل ہی تنازع کا واحد حل ہے: پوپ لیو
  • علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر مغیری اور یاسر اپڑو سے ملاقات
  • فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر احتجاج، ویڈیو
  • آزاد فلسطینی ریاست ہی واحد حل ہے، پوپ لیو کا دو ٹوک اعلان
  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو
  • راستہ تبدیل نہیں ہوگا‘ ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کرینگے ‘ فضل الرحمن
  • مسئلہ فلسطین حل نہ ہونیکی صورت میں اسرائیل کیساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، قطر