12 سالہ فاطمہ نسیم نے لچک کا عالمی ریکارڈ توڑ کر ساتواں اعزاز جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پاکستان کی کم عمر کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ محض 12 سالہ فاطمہ نسیم نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار لڑکی لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا۔ یہ فاطمہ کا ساتواں عالمی ریکارڈ ہے۔
فاطمہ نے ایک منٹ میں 47 مرتبہ اسٹریچنگ کا مظاہرہ کرکے لبرٹی باروس کا 42 اسٹریچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
برطانیہ کی لبرٹی باروس اپنی غیر معمولی لچک کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں اور وہ امریکاز گَٹ ٹیلنٹ، اسپین گَٹ ٹیلنٹ، اور برٹش گَٹ ٹیلنٹ جیسے کئی بین الاقوامی شوز میں پرفارم کر چکی ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 6 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
12 سالہ فاطمہ نسیم نے دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار لڑکی کا ریکارڈ توڑ دیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ساتواں اعزاز منظور کرلیا
فاطمہ نے ایک منٹ میں 47 مرتبہ اسٹریچنگ کا مظاہرہ کر کے لبرٹی باروس کا 42 اسٹریچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔@AmirSaeedAbbasi @AzazSyed @KulAalam pic.
— Media Talk (@mediatalk922) October 22, 2025
مزید پڑھیں: کھیلوں میں عالمی ریکارڈ توڑنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیوں؟
فاطمہ نسیم، پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں۔ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد فاطمہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی مشہور ترین ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے بہت مشکل تھا، مگر میں نے سخت محنت کی اور یہ اعزاز پاکستان کے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راشد نسیم ساتواں عالمی ریکارڈ فاطمہ نسیم گنیز ورلڈ ریکارڈ لچکدار لڑکی لبرٹی باروسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فاطمہ نسیم گنیز ورلڈ ریکارڈ ریکارڈ توڑ دیا فاطمہ نسیم نے عالمی ریکارڈ لبرٹی باروس
پڑھیں:
راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے، محترمہ نسیم میر
خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ نسیم میر نے کہا ہی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور تعمیر و ترقی سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب بھی تعمیر و ترقی اور خوشحالی آئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب عوام کی آواز ہے۔ نسیم میر نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور جس رفتار سے کام کر رہے ہیں یقیناً ریاست میں انقلاب آئے گا اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو گی، پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور کی قیادت میں متحد ہیں اور آمدہ الیکشن میں پارٹی کو موثر انداز میں مضبوط بنائیں گے۔