مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔
آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔
کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی معیار کے نظام کا فروغ شامل ہے۔
آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ ’’انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ‘‘ پاکستان میں کان کنی اور توانائی کے منصوبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ آئی ایچ سی کا پاکستان کے مالیاتی اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی مزید سرمایہ کاری کا عزم ہے۔
پاکستان میں نجکاری کا یہ سنگِ میل عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
آئی ایم ایف کے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو نئی جہت ملی۔ پاکستان کی معاشی و اصلاحاتی کامیابیوں میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز مشرق وسطی کے ممالک نے غزہ میں حماس کیخلاف لڑنے کی پیشکش کی ہے، ٹرمپ کا دعوی وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے مالیاتی سرمایہ کاری پاکستان میں ایچ سی
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔