قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنےپہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع پر شان مسعود 77 اور سعود شکیل 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور بورڈ پر لگائیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملتا تو ہم بھی بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں اور کیشو مہاراج کے مکمل فٹ ہونے پر انہیں دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے پنڈی میں بھرپور تیاری کی ہے اور سب کھلاڑی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایڈن مارکرم نے تسلیم کیا کہ لاہور ٹیسٹ کی طرح راولپنڈی کی پچ بھی اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے اور پاکستانی اسپنرز نعمان اور ساجد ایک بار پھر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم ہم نے ان کے خلاف مکمل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹیسٹ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شائقین کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، اور اب قومی ٹیم کو سیریز جیتنے کا سنہری موقع حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نعمان علی کی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن
  • پروٹیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، آصف کے ڈیبیو اننگز میں 5 شکار
  • آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پنڈی ٹیسٹ: آصف آفریدی کے ڈیبیو پر پانچ شکار، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
  • راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
  • آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے
  • آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو:پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے
  • آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل