پاکستان کاٹاپ آرڈر تہس نہس،شکست منڈلانے لگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ٹاپ تھری بیٹرز امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے
پنڈی ٹیسٹ میںجنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرلی
پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالیے ہیں اور اسے جنوبی افریقا کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 3 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ٹرسٹان اسٹبس 76 اور سائمن ہارمر 2 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بنے۔ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی تھی تاہم سینوران متھوسامی نے کیریٔر بیسٹ اننگز کھیل کر پاکستان کی میچ پر گرفت کمزور کردی۔متھوسامی نے کیشو مہاراج (30)کے ہمراہ نویں وکٹ پر71 اور ربادا (71)کے ہمراہ دسویں وکٹ پر 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔کگیسو ربادا 71 رنز بناکر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے جبکہ متھوسامی 89 رنز پر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 404 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کو پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6، نعمان علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پاکستان کی رنز بناکر رنز کی
پڑھیں:
جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پریٹوریا: جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔