ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی انویسٹمنٹ پاکستان میں نہیں آئی ۔ پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں ۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو پاکستان میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے کل بڑی ذمہ دارانہ بات کی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ سی ایم کو ملاقات کرنے دی جائے ، مگر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم مذکرات اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان خوش آئند ہے۔ اس ماحول میں ٹمپریچر کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرکے اس کو گھر جانے دیں، اس سے بھی ٹمپریچر کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ ٹی ایل پی پر پابندی 2021 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں لگی تھی۔ مریم نواز نے نیب آفس پر پتھراؤ کیا ہے، اس کی ویڈیو موجود ہیں ۔ مریم نواز کو بری کیا گیا، ساتھ میں وہ ویڈیوز موجود ہیں، ان کو بھی چلائیں، سب پتا چل جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی پر پابندی فواد چودھری دور میں لگی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب

 پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار اور موسیکار ہارون شاہد نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر کی جانے والی تنقید کا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔

ہارون شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بحث غیرمعمولی اور بے وقوفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں فواد خان اور بلال مقصود جیسے نامور موسیقاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

What a stupid debate! The fact that she doesn't know about Fawad and Bilal Bhai as musicians is the real alarming thing in all of this. This season of the Idol is doing well and we'll see all these people craving for attention. I love the panel. All bases covered. ???????? https://t.co/Ez2ddxzDtt

— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 21, 2025

اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان آئیڈل کا موجودہ سیزن بہترین انداز میں جاری ہے اور انہیں ججز کا یہ پینل پسند ہے کیونکہ اس میں ہر پہلو کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ ہارون شاہد نے مزید کہا کہ ایسے افراد توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ جج بن جاتے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اور ججز کو خود بھی شرم آنی چاہیے کہ جب ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو ہمیں اس میں نہیں آنا، ان کو آگے بڑھ کر خود کہنا چاہیے کہ آپ متعلقہ لوگوں کو ہی بطور جج بٹھائیں، ہمیں ساتھ بٹھا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یہ تو خود توہین کرانے والی بات ہے کہ آپ اپنے پروگرام کا خود مذاق بنا رہے ہیں، شو میں کوئی بچہ کہہ دے کہ اگر میں نے ٹھیک نہیں گایا آپ گا کر دکھا دیں تو جج کیا کرے گا کیا وہ 2 مہینے بعد سیکھ کر آئے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ایک بندہ پروگرام میں اتنا برا گا رہا تھا لیکن جج رو رہا تھا۔ ان کے مطابق ایسے پروگرامز میں ان لوگوں کو جج بنایا جانا چاہیے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہو۔

واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان آئیڈل پاکستان آئیڈل سیزن پاکستانی اداکار پاکستانی گلوکار حمیرا ارشد فواد خان ہارون شاہد

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری
  • پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پرلائی گئی ہے،فوادچودھری
  • ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری
  • عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
  • قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، پی ٹی آئی
  • کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی
  • اراضی کیس، پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا مل گئی
  • پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب
  • حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل میں جج بننے والے گلوکار و اداکار فواد خان پر کڑی تنقید