پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پرلائی گئی ہے،فوادچودھری
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔
فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں،ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکا بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ڈپلومیٹک فرنٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی، یہ خواب بھی حقیقت بنا کہ امریکا پاکستان کی حمایت اور تعریف کرے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کےلیے نقصان ہے،حکومت کو عالمی طاقتوں کی جانب سے جتنی سفارتی حمایت حاصل ہو گی، اس کا پی ٹی آئی کو نقصان تو ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کوملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے،اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز ذمہ دارانہ بیان دیا۔
فواد چودھری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی 2021 میں پی ٹی آئی دور میں لگی تھی۔انہوں نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاو ¿ن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکا: پارک میں گھومنے گئے شخص کے ہاتھ قیمتی ہیرا لگ گیا
امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند اسٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71 قیراط کا سفید ہیر لگ گیا۔
امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پاؤلی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے کیا۔ وہ دونوں اس جگہ سے اتنے محظوظ ہوئے کہ ٹرپ سے واپسی پر انہوں نے وہاں دوبارہ رکنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے بار آتے وقت وہ کچھ اسکرینز خرید لائے اور وہ اور ان کی اہلیہ ساؤتھ واش پویلین میں موجود کینیری ہِل کے علاقے پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں ٹرپ کے پہلے دن ایک نہایت اچھا انسان ملا جس نے ان کو اس جگہ کے متعلق بتایا۔
انہوں نے اپنی دریافت سے متعلق بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں جو چیز ملی ہے وہ کوارٹز سے مختلف ہے۔ جس وقت انہوں نے اس کو اپنے بیلچے میں دیکھا اس وقت لگا کہ وہ شیشے کا ایک دھاتی ٹکرا ہے۔
2.71 قیراط کا یہ سفید ہیرا مٹر کے سائز کا ہے۔