Express News:
2025-12-09@07:27:47 GMT

بلوچستان کی ترقی  اور معاشی خوشحالی کیلئے ایک اور اہم سنگ میل

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

 معاشی خوشحالی کی ضامن اہم قومی شاہراہ این -25مستونگ تا چمن پر مرحلہ وار کام تیزی سے جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی زیر نگرانی جاری ہے۔

این-25 پر تعمیراتی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ یہ قومی شاہراہ مستونگ، کچلاک، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ  198 کلومیٹر کا طویل منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مستونگ تا کچلاک 88 کلومیٹر، دوسرا حصہ کچلاک تا قلعہ عبداللہ 62 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

این-25 کا تیسرا حصہ قلعہ عبداللہ تا چمن 48 کلو میٹر میں  (2.

5 کلومیٹر)  خوجک ٹنل بھی شامل جبکہ پہلے مرحلہ میں قلعہ عبداللہ تا چمن (48 کلومیٹر) سڑک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔ 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

اسلام آباد  ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قرضہ کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دے دیا حکومت نے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مدد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔ 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • فیلڈ مارشل کا معاشی اصلاحات اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ہے: وزیراعظم
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • مسلم دنیا میں تعاون اور مشترکہ ترقی وقت کی اہم ضرورت: یوسف رضا
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال