WE News:
2025-10-24@23:06:12 GMT

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا ایک بڑا سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو احمق کیوں کہا؟

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا کہ امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں، آج سعودی عرب اور ایران دونوں پاکستان کے قریب ہیں، امریکا بھی ساتھ ہے اور چین بھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک محاذ پر نمایاں کامیابی حاصل کی، امریکا نے پاکستان کی حمایت اور تعریف کی جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی یہ سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ حکومت کو عالمی حمایت ملنے سے پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچتا ہے۔

فواد چوہدری نے ملک میں استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی 2021 میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں لگائی گئی تھی۔

آخر میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور ان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سیاسی انتقام کی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ٹی آئی حکومتی کامیابیاں سہیل آفریدی فواد چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی حکومتی کامیابیاں سہیل ا فریدی فواد چوہدری فواد چوہدری نے پی ٹی ا ئی نے کہا یہ بھی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب

 پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار اور موسیکار ہارون شاہد نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر کی جانے والی تنقید کا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔

ہارون شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بحث غیرمعمولی اور بے وقوفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں فواد خان اور بلال مقصود جیسے نامور موسیقاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

What a stupid debate! The fact that she doesn't know about Fawad and Bilal Bhai as musicians is the real alarming thing in all of this. This season of the Idol is doing well and we'll see all these people craving for attention. I love the panel. All bases covered. ???????? https://t.co/Ez2ddxzDtt

— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 21, 2025

اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان آئیڈل کا موجودہ سیزن بہترین انداز میں جاری ہے اور انہیں ججز کا یہ پینل پسند ہے کیونکہ اس میں ہر پہلو کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ ہارون شاہد نے مزید کہا کہ ایسے افراد توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ جج بن جاتے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اور ججز کو خود بھی شرم آنی چاہیے کہ جب ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو ہمیں اس میں نہیں آنا، ان کو آگے بڑھ کر خود کہنا چاہیے کہ آپ متعلقہ لوگوں کو ہی بطور جج بٹھائیں، ہمیں ساتھ بٹھا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یہ تو خود توہین کرانے والی بات ہے کہ آپ اپنے پروگرام کا خود مذاق بنا رہے ہیں، شو میں کوئی بچہ کہہ دے کہ اگر میں نے ٹھیک نہیں گایا آپ گا کر دکھا دیں تو جج کیا کرے گا کیا وہ 2 مہینے بعد سیکھ کر آئے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ایک بندہ پروگرام میں اتنا برا گا رہا تھا لیکن جج رو رہا تھا۔ ان کے مطابق ایسے پروگرامز میں ان لوگوں کو جج بنایا جانا چاہیے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہو۔

واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان آئیڈل پاکستان آئیڈل سیزن پاکستانی اداکار پاکستانی گلوکار حمیرا ارشد فواد خان ہارون شاہد

متعلقہ مضامین

  • موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، علامہ ولایت حسین جعفری
  • پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پرلائی گئی ہے،فوادچودھری
  • ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری
  • ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری
  • بلوچستان اڑھائی سالہ حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں پی پی پی تحریری شکل میں موجودہ ن لیگ 
  • دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، طارق فضل چوہدری
  • پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب
  • حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل میں جج بننے والے گلوکار و اداکار فواد خان پر کڑی تنقید
  • خیبر پختونخوا  میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ، طلال چوہدری کا اعلان