اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔

ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے حقوق نسواں کی نئی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے۔

او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر مہمت اکاجار نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس میں بحرین، ترکیہ، آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرے گی، ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کمیشن نسواں کا خیبر امن جرگہ میں خواتین کی شمولیت کا مطالبہ

پشاور:

خیبرپختونخوا کمیشن برائے حیثیتِ نسواں نے خیبر امن جرگہ میں خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر امن جرگہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر باڑہ میں منعقد ہوگا اور اس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔

کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن جرگہ میں خواتین کی نمائندگی نہایت ضروری ہے، خواتین کو خیبر امن جرگہ میں موجود ہونا چاہیے، خواتین کی شمولیت آئینی، قانونی اور پالیسی تقاضا ہے، خواتین کی شرکت آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 25(2) کے تحت لازم قرار دی گئی ہے، خواتین کے اختیارات کے قانون 2016ء کی شق 6(b) کے تحت عمل درآمد ضروری ہے۔

کمیشن نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارداد 1325 پر عملدرآمد کا پابند ہے، خواتین کی آواز کو امن اور پالیسی مکالموں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے تعاون یقینی بنائیں، سول سوسائٹی کی خواتین کو جرگہ میں نمائندگی دی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امن و امان کے حوالے سے عوام کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ہفتے کو خیبر میں امن جرگہ بلایا جارہا ہے جس میں صوبائی کمیشن برائے خواتین نے عورتوں کی شمولیت کی بھی سفارش کی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا اعزاز: بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کا سربراہ بن گیا
  • پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل ترکیہ میں ہوگا — ترجمان دفتر خارجہ
  • مودی کی آسیان سربراہی اجلاس میں غیرحاضری، سفارتی شرمندگی یا سیاسی مجبوری؟
  • خیبرپختونخوا کمیشن نسواں کا خیبر امن جرگہ میں خواتین کی شمولیت کا مطالبہ
  • اسرائیلی غیر قانونی اقدامات کیخلاف فوری اقدامات کیے جائیں، پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ
  • موبائل سگنلز کا بحران، شزا فاطمہ پر حکومتی اراکین کی کڑی تنقید
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کے اراکین کا خپلو کا دورہ
  • اسرائیل کی امن معاہدے کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا اظہار مذمت
  • بریسٹ فیڈنگ نہ کرانے سے معیشت   پر   بوجھ بڑھ رہا ہے، وزیر مملکت برائے صحت