2025-06-09@10:31:58 GMT
تلاش کی گنتی: 4606

«مائنڈ سیٹ»:

    بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز بھارتی ریاست منی پور میں حکومت نے کوفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ معطل کردیا ہے جب کہ اس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث امپھل سمیت 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے 5 دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب مظاہرین اور...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک گھر میں بجلی کے 2 میٹرز کے معاملے پر حکومت کو قیمتی مشورہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا تو دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی کہ یہ فیک نیوز ہے، اب تو وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیٹرول پمپ پر سگریٹ جلانا مہنگا پڑگیا، بائیک سوار کو تھپڑ پڑ گئےکراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپ پر احتیاطی تدابیر کے واضح سائن بورڈز موجود ہوتے ہیں، جن میں گاڑی بند رکھنے اور سگریٹ نوشی سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے۔ مگر بعض افراد ایسی ہدایات کو نظر انداز کر کے خود کو اور دوسروں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس میں دو افراد کو بائیک میں پیٹرول ڈلواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ بائیک سوار میں سے ایک شخص نے سگریٹ پینے کے لیے لائٹر جلایا۔اس حرکت پر پیٹرول...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا، دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ فیک نیوز ہے- انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے، میری اطلاع کے مطابق...
    سابق وفاقی وزیر اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا، دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ فیک نیوز ہے- انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے، میری اطلاع کے مطابق ایک گھر کے الگ الگ پورشنز یا بلڈنگ کے فلیٹس میں رہنے والی فیملیز...
    میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
    پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے یہ  بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ  تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور...
    وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حکومت نے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی...
    پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معیشت سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں، ایسے ماحول میں تنخواہوں میں فیصد اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں اور دوسری طرف اپنی آسائش اور مراعات میں اضافے کئے جا رہے ہیں۔زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس سے قبل اراکین...
    اسپین کے الکاریز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط فائنل میں الکاریز نے اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فیصلہ کن میچ میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے۔ پہلے سیٹ میں سینر نے چھ چار سے برتری ثابت کی۔ دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے سات چھ سے فتح پائی جبکہ تیسرا سیٹ الکاریز نے چھ چار سے جیتا۔ چوتھے سیٹ میں الکاریز سات چھ سے فاتح رہے۔ فیصلہ کن سیٹ میں الکاریز سپر ٹائی بریکر پر کامیاب رہے۔ ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا۔ کوکو گف...
    PARIS: اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل  تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ  الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔ فرنچ اوپن کے...
    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں آج شام دو مختلف مقامات پر معمولی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق پہلا زلزلہ شام 6 بج کر 39 منٹ 11 سیکنڈ پر آیا، جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق دوسرا زلزلہ اسی روز شام 7 بج کر 13 منٹ 14 سیکنڈ پر پیش آیا، جس کی شدت...
      لاہور: مسلم لیگ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ ناقابل فہم اقدام ہے۔     سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے قبل اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بھی یکدم کئی گنا بڑھائی گئیں جو غیر مناسب ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے زور دیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے ایک شفاف طریقہ کار ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی...
    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.0، جبکہ مرکز گوادر سے 8 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ واضح رہے کہ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان اور حکمران جماعت کے رکن زاہد خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ اضافہ خود ہی واپس کردینا ہے۔ سینئر سیاست دان زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز کا شکار ہے، ایسے وقت میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عالمی مالیاتی...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ قبل ازیں کراچی اور اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ عید کا دوسرا روز ؛ لاہوریوں نے پارکس اور سینما گھروں کا رخ کرلیا
    فائل فوٹو  کراچی  میں عیدالاضحی کے دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 اور  گہرائی 9 کلو میٹر تھی۔ بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ دوسری جانب  بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں اتوارکی شام پانچ بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے...
      اسلام آباد : وزارت پاورڈویژن نے بجلی کے2 میٹرلگانےپرپابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔ ترجمان پاورڈویژن کےمطابق سوشل میڈیا پرگردش خبریں سراسر جھوٹی اورگمراہ کن ہیں، ایسی خبریں عوام میں بےچینی پھیلانےکی مذموم کوشش ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانا،شیئرکرنا پیکا ایکٹ کےتحت قابل سزا جرم ہے۔ پاورڈویژن کا کہنا ہےکہ کسی بھی رہائشی جگہ پردوسرا میٹر مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے، عوام سے گزارش ہےاس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ Post Views: 5
    ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ان خبروں کی وجہ سے لوگ پریشان نظر آئے۔ تاہم اب پاور ڈویژن کے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا...
    ویب ڈیسک : کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 9 کلومیٹر زیرزمین تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ عیدالاضحیٰ ؛ پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں 11 لاکھ سے زائد جانوروں کی فروخت دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو ملے گی تاہم پاکستان میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں بالائی / وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، دادو 48، سکرنڈ اور شہید بینظیر...
    عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کا عمل پوری تندہی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے اور عطر گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی جانب سے عید کے...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی کی تازہ لہر کے بعد حکام نے متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ارمبائی تنگول نامی انتہا پسند میتئی گروپ کے کمانڈر سمیت 5 افراد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت امپھال میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو نذر آتش کیا اور کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ اضلاع...
    مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جب کہ تازہ ترین پرتشدد احتجاج کے بعد مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کو بند  اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریاست کے ایک بنیاد پرست گروپ کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تشدد کا تازہ ترین  واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ہفتے کے روز بنیاد پرست میتی گروپ ارم بائی ٹینگول کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل ہجوم نے پولیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق زیر گردش خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہے، بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ...
    اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل”، "ذرا یاد کر” اور "خانی” سے کیا...
    — فائل فوٹو پاور ڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سے متعلق وضاحت دے دی۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہے، بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے: وزیرِ اعظموزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے...
    ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی" کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین...
    اویس کیانی:  پاور ڈویژن نے دو بجلی میٹروں پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ترجمان کے مطابق قانون اور شرائط کے مطابق رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی میٹر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر علیحدہ پورشن، الگ سرکٹ، دوسرا داخلی راستہ یا علیحدہ کچن موجود ہو تو دوسرا میٹر لگوانے کی اجازت ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط استعمال کی روک تھام...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا، تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی...
    طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو انہوں نے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
    جلیل عباس جیلانی—فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کے رکن جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن تمام ممبران کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، یو این کے سیکرٹری جنرل اور صدر جنرل اسمبلی سے بھی ملاقات ہوئی۔لندن میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بھارت نے جارحیت کی ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم کافی عرصے سے بھارت کو کہہ رہے تھے کہ مسائل پُرامن طریقے سے حل کیے جائیں، بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے جواب سے دنیا میں بھارت کے امیج کو دھچکا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے الزام تراشی کر رہا تھا اب کسی نے...
     لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں۔۔۔؟ پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ ...
      چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی کے شمالی ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ Post Views: 2
    پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔ امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔ Met Elon Musk’s dad.Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up! The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ???? Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY — Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025 بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر...
    سندھ حکومت نے سڑکوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ اب صرف 1×2 سیٹر رکشے ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت 4 سیٹر رکشوں کی نئی رجسٹریشنز اور روٹ پرمٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یہ اقدام ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 4 سیٹر رکشے سڑکوں پر جگہ زیادہ گھیرتے ہیں اور ان کی وجہ سے ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ...
    تین ہسپانوی مسلمانوں عبداللہ رافائیل ہرنانڈیز مانچا، عبدالقادر حرقاسی اور طارق روڈریگز نے سات ماہ کے طویل سفر کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کی سعادت حاصل کی، اور یوں صدیوں پرانے اندلسی مسلمانوں کی روایت کو زندہ کر دیا۔ یہ روح پرور سفر اکتوبر 2024 میں اسپین کے صوبے اندلس سے شروع ہوا۔ عبداللہ ہرنانڈیز نے اسلام قبول کرتے وقت 35 سال قبل جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کرتے ہوئے گھوڑے پر سوار ہوکر مکہ جانے کا عزم کیا۔  سفر کے دوران انہوں نے 6,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا، جس میں پیرنیز، برف سے ڈھکے الپس اور بلقان کے پہاڑی علاقوں کو بھی پار کیا۔ مالی مشکلات کے باوجود، یہ قافلہ فرانس، اٹلی، سلووینیا، کروشیا،...
    پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے عید الاضحیٰ سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے جن میں ملک بھر میں جانوروں کی کھالوں کے نرخ بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحیٰ 2025 کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً 6.98 ملین جانور قربان کیے جائیں گے۔ اس سال ملک بھر میں 30 لاکھ گائیں، 1680 بھینسیں، 34 لاکھ 65 ہزار بکرے، 4 ہزار 250 بھیڑیں اور 13 ہزار 635 اونٹ قربانی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کا تخمینہ ہے کہ عید کی قربانیوں کے ذریعے 6.35 بلین روپے سے زائد مالیت کی کھالیں تیار کی جائیں گی۔ جانوروں کی کھالوں کی...
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں 100 سے زائد افسران و ملازمین تین مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عید کے تینوں دن صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی سیکرٹری بلدیات کے مطابق ہیلپ لائنز 1198 اور 1139 پر بھی فوری عوامی شکایات...
    پیرس:عالمی نمبر ایک جانک سِنر نے ایک یادگار مقابلے میں 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے پہلے فرنچ اوپن فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فلپ شاتریئر کورٹ پر کھیلے گئے اس دلچسپ سیمی فائنل میں سِنر نے جوکووچ کو 6-4، 7-5، 7-6 (3) سے ہرایا۔ یہ مقابلہ دراصل دو نسلوں کا ٹکراؤ تھا۔ 38 سالہ سربین اسٹار، جو ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کی تلاش میں تھے، میچ کے ابتدائی لمحات میں اپنی بڑھتی عمر سے شکست کھاتے دکھائی دیے تاہم نوواک جوکووچ نے حسب روایت دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرے سیٹ میں تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن وہ انہیں مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے۔ ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کے پیغامات شامل تھے اُن میں نئے کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، نوجوان بلے باز صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔ اگرچہ ویڈیو کو سراہا گیا ہے لیکن شائقین نے ویڈیو میں سابق کپتان...
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے سنت ابراہیمی ادا کرنے کےلیے پیشہ ور قصاب کو تلاش کرنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے امسال جانوروں کی قربانی کے نرخ میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ لیاقت آباد کے پیشہ ور قصاب بابو قریشی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ ہر علاقے میں الگ الگ ہیں۔ جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ کا تعین اس کے وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل بکنگ بند کردی ہے۔ عیدالاضحیٰ پر ہلکے وزن کے بڑے جانور کم ازکم نرخ 20 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 30 ہزار روپے سے زائد...
    لاہور( این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ کر کے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ،’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ سے شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا ء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ۔منصوبے کے دوران ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے  خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مارکیٹ آنے والے شہریوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کے خاتمے ،جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر وزیراعلی مریم نواز کو...
    پشاور (آئی این پی)  پی ٹی آئی کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔ ایک ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں لیکن انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات بھی نہیں...
     مرکز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے لیے تین رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں علامہ قاضی نادر حسین علوی کو صوبائی آرگنائزر مقررکیا گیا ہے ان کے علاوہ علامہ ساجد اسدی اور سید انعام زیدی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق مرکز کی جانب سے صوبائی آرگنائزر ز کو ورکنگ کمیٹی میں مزید اراکین کو شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید موثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب، جنوبی پنجاب اور...
    سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی ذمہ داری علامہ قاضی نادر حسین علوی کے سپرد کی گئی ہے، اسی طرح شمالی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ علی حسنین اور جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ ظفر شمسی کو مقرر کیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید موثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کردیا۔ پہلے مرحلے میں ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب میں علامہ ملازم...
    سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں اضافے کے بعد 13 لاکھ مقرر کردی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025ء سے لاگو ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں اضافے کے بعد 13 لاکھ مقرر کردی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025ء سے لاگو ہو گا۔ وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔ حکومت نے اس سے قبل ارکان قومی اسمبلی اور...
    پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیاہے۔اے آروائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13، 13لاکھ مقرر کردی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی اس سے پہلے تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے تھی۔اس سے قبل ارکان...
    پیشہ ور قصابوں کی قلت کے باعث موسمی قصائی عید پر اپنا ہنر دکھائیں گے۔ عیدالاضحیٰ پر اجرت پر مزدوری کرنے والے افراد تین روز کیلئے موسمی قصائی بن جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے پیشہ ور قصاب کو تلاش کرنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے امسال جانوروں کی قربانی کے نرخ میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے پیشہ ور قصاب نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ ہر علاقے میں الگ الگ ہیں، جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ کا تعین اس کے وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا...
    علامتی فوٹو کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ اور پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے بنارس علی گڑھ مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ریلوے گودام پر چھاپہ، سگریٹ کے ہزاروں پیکٹ ضبط کر لئے گئے ترجمان کسٹمز کے مطابق اس کارروائی کے دوران گودام سے 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور غیر ملکی برانڈ کی سگریٹس برآمد ہوئی ہیں۔کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضبط شدہ سگریٹس اور گٹکا کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ترجمان کسٹمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے مال پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے ان کے دفتر میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔(جاری ہے) بعد ازاں 11  جون 2025 کو اوورسیز کمیشن پنجاب  کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی "یوم تشکر" تقریب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' کا سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دورہ کیا اور 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے۔ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوش گوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا۔ ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کا خاتمہ، جدید انفراسٹرکچر دیکھ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) چوہدری سالک حسین اقوام عالم کو پاکستانی ٹیلنٹ کی طرف متوجہ کروانا وزارت کا بنیادی مقصد سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پریس ریلیز میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی معیشت کے لیے کی رول ثابت ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر پاکستانی ایمبیسی میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کا تقرر چوہدری سالک حسین کا وژن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں ٹھوس ریفارمز تاریخی کارکردگی ہے۔ اتحادی حکومت مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، سے کیپیٹل ہِل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ علاقائی یا عالمی طاقتیں استحکام کو جنگ سے نہیں بلکہ امن کے ذریعے قائم رکھتی ہیں، بھارت اس روایت سے ہٹ رہا ہے،بھارت پانی کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈیجیٹل دنیا میں الفاظ کا ہتھیار بن جانا امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پارلیمانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت ایک نیا اسٹریٹجک ’’نیو ایب نارمل‘‘ ترتیب دے رہا ہے جو معمول کی حکمت عملی سے بالکل مختلف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔(جاری ہے) اسد قیصر نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا نہیں تاہم انہیں یقین ہے وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے، صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کو فنڈز بھی نہیں دیے جارہے اور سینیٹ انتخابات...
    واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سے کیپیٹل ہِل پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی، ملاقات کے دوران، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے۔ اویس لغاری نے کہاکہ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق سنیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عباس آفریدی مرحوم کے ناگہانی حادثے میں انتقال پر افسوس ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میںمولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم اپنے شایان شان رحم والا معاملہ فرمائے۔انہوںنے کہاکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں۔
    — فائل فوٹو  میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔میٹ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
    یورپ، امریکا اور ایشیا میں سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب اسے سگریٹ نوشی سے مختلف ایک الگ بیماری تصور کیا جا رہا ہے۔ اس بیماری کا خواتین خصوصاً ایشیا کی خواتین اور نوجوان زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات سامنے آ رہی ہیں اور انہوں نے اس قسم کے کینسر کو ایڈینوکارسینوما کینسر کا نام دیا ہے۔ جینیاتی تبدیلیاں (ڈرائیور میوٹیشنز) سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کا کینسر اکثر مخصوص جینیاتی تبدیلیوں جیسا کہ EGFR  جین میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ تبدیلیاں خواتین اور خاص طور پر مشرقی ایشیائی افراد میں زیادہ دیکھی گئی...
    سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو25 ہزار روپے چالان ہوگا۔ وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔ ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    ایک بھارتی خاتون پرنجال پانڈے نے بغیر کسی سخت ڈائیٹ یا شدید ورزش کے 89 کلوگرام وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے 154 کلوگرام سے اپنا وزن کم کر کے 65 کلوگرام تک پہنچایا اور اس کامیابی کا سہرا انہوں نے سادہ اور پائیدار طرزِ زندگی میں تبدیلیوں کو دیا۔ پرنجال کی وزن کم کرنے کی حکمتِ عملی پرنجال نے اپنی فٹنس کی کامیابی کے لیے درج ذیل پانچ سادہ مگر مؤثر عادات اپنائیں: متوازن غذا پر توجہ انہوں نے خوراک کی مقدار کم کرنے کے بجائے اس کے معیار پر توجہ دی۔ ان کی غذا میں پروٹین (جیسے دالیں، انڈے، پنیر) اور فائبر (جیسے سبزیاں، دالیں) شامل تھیں، جو انہیں زیادہ دیر تک پیٹ بھرے...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’میٹ مارکیٹ‘ کی تکمیل جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’میٹ مارکیٹ‘ کا دورہ کیا۔انہوں نے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹ سے اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاخرید سکیں گے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
    خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔  خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں...
    کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز شہر قائد کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔ امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5 شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن میں واقع ریاسی ضلع میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے اسٹیل آرچ ریل پل 'چناب ریلوے پل' کا افتتاح کیا۔ بھارت نے اسے انجینیئرنگ کا 'شاہکار' قرار دیا ہے۔ بھارت کو کشمیر سے جوڑنے والا اسٹریٹیجک ریلوے پل یہ ریل پل ادھم پور-سری نگر-بارہ مولہ ریل لنک پروجیکٹ کا کلیدی حصہ ہے۔ اور اس سے وادی کشمیر بھارت کے بقیہ حصے سے ریل کے ذریعہ جڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر اور سری نگر کے درمیان چلنے والی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں...
    ---فائل فوٹو چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹر سے 188 کلو میٹر تک تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ زلزلےکے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں آج صبح سویرے بھی زلزلے کے مزید...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ کر کے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ،’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ سے شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا ء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ۔منصوبے کے دوران ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مارکیٹ آنے والے شہریوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کے خاتمے ،جدید انفراسٹرکچر...
    کراچی میں ایک بار پھر پر اسرار  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگوں میں خوف وہراس مزید پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔ پہلا زلزلہ صبح 4 بج کر 46 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوبی علاقے میں واقع تھا۔ دوسرا زلزلہ صبح 8 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.5 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مختصر...
    پاکستانی وفد نے امریکی وزارت خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر سے ایک مفید اور تعمیری ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے قیام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے کردار کو سراہا۔ پاکستانی وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشرفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے کی راہ ہموار کرے گی۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
    کوہاٹ(نیوز ڈیسک)گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے
    — فائل فوٹو کوہاٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عباس آفریدی کی نمازِ جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، بعدازاں انہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔دھماکے میں دیگر زخمی ہونے والے 3 افراد زیرِ علاج ہیں۔
    کوہاٹ: گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ سہ پہر 5 بجے بابری بانڈہ کوھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔ Post Views: 1
    پشاور میں دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔ عباس آفریدی کو علاج کے لیے کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
    ویب ڈیسک: شہر قائد میں زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، جمعہ کی صبح دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 4 بجکر 46 منٹ پر آیا، جس کی شدت 2.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی اور  مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 20 کلومیٹر دور تھا۔دوسرا زلزلہ صبح 7 بجکر 58 منٹ پر آیا، جس کی شدت 1.8 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی  گہرائی 8 کلومیٹر اور  مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر دور تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم...
     گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔ عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج  دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔
    حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اُٹھے۔ اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو اس کے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں وہ پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔ اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکی تصویر آج وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  مزید پڑھیں: چور اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے کی ہاکی اور گیند لے اڑے ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ...