امر خان کا بولڈ انداز سوشل میڈیا پر ہنگامہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر فنکار اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی مناتے بھی ہیں تو انہیں لباس کے انتخاب میں اخلاقی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کو ہدایت کی دعا دی جبکہ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں؟” امر خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تاحال زیرِ بحث ہیں اور مداحوں میں شدید ردِعمل پیدا کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کراتے ہوئے نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری سکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لئے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے اس ٹریٹمنٹ کو پسند کیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے اور بعد کے چہرے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ رہا۔