امر خان کی دیوالی پر بولڈ ڈریسنگ، اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ امر خان کو دیوالی کے موقع پر بولڈ ڈریسنگ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ساتھی ہندو فنکاروں کیساتھ دیوالی کا تہوار منایا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس میں فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے دیوالی کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فنکاروں کی اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کا انداز سمجھا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)
تاہم اس مرتبہ بھی کئی اداکاراؤں کو ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امر خان بھی اس تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ انہوں نے گہرے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی تاہم اس کا بلاؤز انتہائی نامناسب تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کا تہوار منانا غلط ہے تاہم اگر ساتھیوں سے اظہار محبت کیلئے منا بھی رہی ہیں تو غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں‘؟ جبکہ دیگر نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
بھارت میں معروف گلوکار دیوالی کے لائیو کنسرٹ میں اسٹیج پر گرکر ہلاک
بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔
35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔
فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔
ریشبھ نے اولییسیا نیڈوبیگووا نامی روسی خاتون سے شادی کی تھی جو ازبکستان میں ان کی ڈیجیٹل سیریز کے لیے لائن پروڈیوسر تھیں۔
گلوکار ریشبتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے تھے۔ ان کے اداکارہ سارا خان کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی گرم تھیں۔
ریشبتھ کی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سارہ نے سندور لگایا ہوا تھا۔ جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔
تاہم اداکارہ سارا خان نے اپنے تعلقات کے بارے میں تمام افواہوں کی تردید کر دی تھی۔