سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے ایس پی نے   ماتحت کی پستول چھین کر خودکشی کر لی۔ خود کو گولی مارنے سے پہلے ایس پی نے ایک فون کال سنی تھی۔

اسلام آباد میں  وفاقی پولیس کے نوجوان ایس پی  انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی خودکشی نے ہلچل مچا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ایک فون کال سن رہے تھے۔ فون کال بند ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ایک گارڈ سے ان کا  سروس پسٹل لیا اور اپنے سینے پر رکھ کر گولی چلا دی۔ انہیں شدید زخمی حالت مین پمز لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جاں بحق ہو گئے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

نامعلوم شخص کا فون سننے کے بعد ایس پی کے خودکشی کرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ عام شہریوں میں بھی سراسیمگی پھیل گئی۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے انڈسٹریل ایریا آئی نائن میں ایس پی عدیل اکبر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے فون آپریٹر کو حراست مین لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ عدیل اکبر کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ 
 پمز ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ ایس پی عدیل اکبر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا،  وہ سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور ان کا بہت سا خون بہہ چکا تھا۔ عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔

لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

 پولیس کی بھاری نفری پمز ہسپتال کے باہر موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر نقوی اپنے ایس پی کے زخمی ہو جانے کی اطلاع ملنے پر خود پمز ہاسپٹل پہنچ گئے، وہ زخمی عدیل اکبر کے انتقال کے بعد بھی ان کے قریب موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے اپنے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین سے سروس پسٹل چھین کر خود کو گولی ماری۔ ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کر کے فرار

ذرائع کبتا رہے ہیں کہ ایک فون سننے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے خود کو  گولی ماری۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سےتحقیقات جا چکی ہیں۔ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جاچکا ہے۔تاہم  پولیس اس ضمن میں کوئی تفصیل نہیں بتا رہی۔

ذرائع نے کہا کہ ایس پی کے آپریٹر کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹمارٹم کرانے کے لئے  آئی جی علی ناصر رضوی خود پمز اسپتال میں موجود رہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے متوفی ایس پی عدیل اکبر کے ڈاکٹروں سے خود تمام تفصیلات معلوم کر کے نوٹ کیں۔

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد میں تقرر سے پہلے قبل بلوچستان میں  تھے۔  عدیل اکبر 46 کامن کے آفیسر تھ۔مرحوم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔

ایس پی عدیل اکبر کو آخری کال کس نے کی اور کیا بات کی؛  ذرائع  نے کہا کہ اعلی سطح کے تحقیقات کاروں کی تحقیقات آخری کال وائس ریکارڈنگ  سے آگے بڑھے گی۔

ٹھیک ٹھاک ڈیوٹی کرتے کرتے اچانک کیا ہوا کہ نوجوان ایس پی کو خودکشی کی حد تک جانا پڑا۔ آخری فون کال مین کس نے انہیں کیا باتیں کہیں، خودکشی کی کوئی فوری وجہ  بنی؟ یا عدیل اکبر پہلے سے کسی دباؤ میں تھے؛ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

امریکا نے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر عدیل اکبر کے ایس پی کے فون کال کے بعد فون کا

پڑھیں:

بجٹ 2026-27: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ(Budget) میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجاویز تیار کر لی ہیں، جن کا مقصد ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کے تحت فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس کی شرح موجودہ 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر عائد ٹیکس کو 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان اقدامات کے ذریعے پراپرٹی مارکیٹ میں موجود جمود کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ خرید و فروخت کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور تعمیراتی شعبہ دوبارہ متحرک ہو سکے۔

تاہم ان تجاویز پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکسوں میں مجوزہ کمی کی مخالفت کر رہا ہے اور اسے حکومتی آمدن پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں دیکھ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بحر اوقیانوس کے اوپر سیکیورٹی الرٹ، طیارہ پونے 4 گھنٹے بعد واپس لوٹ آیا

حکومتی حکام کا مؤقف ہے کہ ٹیکس شرحوں میں کمی سے جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں لین دین کا حجم بڑھنے سے مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کا یہ بھی خیال ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق ان تجاویز کے حتمی خدوخال آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئندہ بجٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں کے معاملے پر وفاقی حکومت نرم
  • بجٹ 2026-27: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور