افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کردیا: شاہد آفریدی بھی طالبان کی جارحیت پر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات بھلا کر سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا، حالانکہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 18, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی اور ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا۔
’ 350 افغان گھرانوں کی کفالت کرتا ہوں‘شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی کفالت کرتا ہوں، مگر افسوس کہ افغانستان اس برادر ملک کو فراموش کر کے دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان پاکستان سابق کپتان شاید آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کفالت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان سابق کپتان شاید ا فریدی قومی کرکٹ ٹیم کفالت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :