Jasarat News:
2025-10-18@17:23:32 GMT

افغانستان نےاحسانات کو فراموش کیا،شاہد آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

افغانستان نےاحسانات کو فراموش کیا،شاہد آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کرکے احسانات کو فراموش کیا۔

48 سالہ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان ا ±س کا برادر اسلامی م ±لک ہے، افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغانستان نے شاہد آفریدی

پڑھیں:

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے،  پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے  ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بار بار افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، پاکستان نے 11 تا 15 اکتوبر سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا، طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ذاتی وسائل سے 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، شاہد آفریدی
  • افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کردیا: شاہد آفریدی بھی طالبان کی جارحیت پر بول پڑے
  • پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع
  • انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا: شاہد آفریدی
  • عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
  • پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا
  • پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو‘ افغانی تاجر اپنی حکومت پہ برس پڑے
  • وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ
  • خواجہ آصف کا واضح پیغام — ،پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا