ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔
ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔
زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.
معروف میزبان توثیق حیدر کے ساتھ ویڈیو کال میں عشرت فاطمہ نے بتایا کہ میں ابھی ابھی ریڈیو پروگرام کر کے آئی ہوں، اور آج تو میرے پاس لحاف دھونے جیسے ڈھیروں گھریلو کام بھی پڑے ہیں۔
عشرت فاطمہ نے لوگوں سے درخواست کی کہ صرف صحت کے ساتھ لمبی زندگی نہیں بلکہ عزت اور وقار کے ساتھ بقا کی دعا بھی کریں۔
ان کے اس ہلکے پھلکے اور پُر اعتماد جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے اور تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا۔
خیال رہے کہ عشرت فاطمہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا جہاں انہوں نے پروگرام کھیل اور کھلاڑی کی میزبانی کی تھی۔
ان کی پختہ اردو، اعتماد بھری آواز، پُرسکون لہجہ اور با وقار انداز نے انھیں جلد ہی پی ٹی وی کے نو بجے کے خبرنامے کی مقبول ترین آواز بنا دیا تھا اور وہ ہر ایک گھر کی فیملی ممبر بن گئیں۔
عشرت فاطمہ نے ابتدائی طور پر موسم کا بلیٹن دینے کی تیاری کی تھی مگر اچانک خیال آیا کہ نیوز ریڈنگ بھی آزما کر دیکھی جائے اور وہیں سے ایک لازوال شہرت کا سفر شروع ہوا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ نے
پڑھیں:
غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؛ اسرائیلی وزیراعظم کی نئی دھمکی
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس کے ہرزل قبرستان میں منعقد کردہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب میں غزہ جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے باوجود جنگ کا باب بند نہیں ہوا اور اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ تہذیب اور بربریت کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ ہے اور ہم اس محاذ میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ اسرائیل کسی بھی صورت اپنی سکیورٹی ضروریات اور شہریوں کے دفاع پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کا سب سے اہم ہدف غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں اور باقیات کی واپسی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی حکومت کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ حماس نے جو وعدے ثالثوں کے ذریعے کیے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا۔ ہم کسی بھی تاخیر یا ہچکچاہٹ کو قبول نہیں کریں گے۔
اسرائیلی ترجمان نے زور دے کر کہا تھا کہ اسرائیل کسی بھی قیمت پر اپنے شہریوں کی واپسی یقینی بنائے گا۔
جس پر حماس کا موقف تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی دستیاب لاشیں حوالے کردی ہیں جب کہ باقی ماندہ لاشیں ٹنوں ملبے تلے دبی ہیں جنھیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔