اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں، اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔

اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا ایک پروگرام کرکے گھرواپس پہنچی توبہت فون آرہے تھے جس میں پہلا فون معروف اناؤنسرتوثیق حیدر کا تھا جو میرے چھوٹے بھائیوں اوربیٹوں کی طرح ہیں، انہوں نے مجھے بتایا آپ کے بارے میں سوشل میڈیا پر عجیب عجیب خبریں گردش کررہی ہیں، جس سے میں بہت زیادہ گھبرا گئی کہ اللہ نہ کرے میرے بارے میں کوئی منفی بات نہ ہوگئی ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ توثیق حیدر نے بتایا آپ کی زندگی کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ خدانخواستہ آپ اس دنیا میں نہیں رہیں، میں نے اس پرسکون کا سانس لیا کیونکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں بہت پھونک پھونک کرقدم رکھا ہے، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھوں جس سے مجھے اپنے والدین، بہن بھائیوں، شوہر اور بچوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے، اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے محفوظ رکھا، پھربھی انسان غلطی کا پتلا ہے غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن کوشش یہی رہی کہ محتاط زندگی گزاری جائے۔

معروف نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ میرے لیے تو یہ زندگی اورموت ہے، موت توآنی ہے وہ برحق ہے اور میں تو اس کے انتظار میں ہوں کہ کب بلاوا آجائے کہ واپس آجاؤ، دعا بس یہی ہے کہ اللہ کسی کا محتاج نہ کرے اورآرام دہ موت دے جس میں کوئی تکلیف نہ ہو آسانی ہو، کسی کو بھی پریشانی کا شکار نہ ہونا پڑے لیکن ایک دعا اور خواہش ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایک بارحج کا موقع دے اور سب میرے لیے دعاکریں، میں اپنے ابا جی کیلئے حج کرنا چاہتی ہوں، اپنے شوہر ثاقب کے ساتھ جاکر کاش یہ میرے نصیب اور میری زندگی میں لکھا ہو، اس کے بعد اللہ جب مرضی بلالیں کوئی شکایت نہیں، سب میرے لیے دعا کریں، میں بھی سب چاہنے والوں کے لیے دعاکرتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ سب کے لیے بہت آسانیاں پیدا کرے۔

یاد رہے کہ عشرت فاطمہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’کھیل اور کھلاڑی‘ سے کیا، بعد میں وہ موسم کا احوال بتانے لگیں اور پھر خبریں سنانے کا سفر شروع کیا تو انہوں نے 1980ء، 1990ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی کے رات 9 بجے کے اردو خبرنامے میں خبریں پڑھ کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی، 2007ء تک وہ پی ٹی وی سے منسلک رہیں، جس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کردیا گیا، وہ وائس آف امریکہ سے بھی وابستہ رہی ہیں اور آج کل ریڈیوپاکستان سے حالات حاضرہ کا ایک پروگرام کررہی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بارے میں عشرت فاطمہ انہوں نے کہ اللہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی افواہیں، اینکر نے خود وضاحت کردی
  • ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل
  • معروف ٹک ٹاکر رومیسا ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
  • معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں
  • پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں  
  • سہیل آفریدی کی افغان اجلاس میں عدم شرکت پر عطاء اللہ تارڑ کا تنقیدی ردعمل
  • آغا خان یونیورسٹی کے معروف ڈاکٹر کی 76 سال کی عمر میں دوسری شادی، بچوں کا ردعمل دیدنی
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت