صیہونی فورسز کا جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 2 افراد شہید، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل نے ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے ساتھ نومبر 2024ء کے معاہدے کی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد شہید اسرائیل نے حملوں میں گذشتہ روز
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔