اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے عملے سے پستول لے کر خود کو گولی ماری۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ افسرکی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکے۔
ابتدائی طور پرواقعہ کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی عدیل اکبرکے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس سے مو ¿قف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مختلف پہلوو ¿ں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی عدیل اکبر کے خودکشی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر
پڑھیں:
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز بھی شریک تھے۔