WE News:
2025-10-24@20:47:04 GMT

ای سی سی نے سونے کی تجارت پر پابندی ختم کردی

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

ای سی سی نے سونے کی تجارت پر پابندی ختم کردی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  نےسونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور سونے کی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔

 وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ای سی سی نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی برآمد و درآمد کے لیے موجودہ فریم ورک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

اجلاس نے درآمدی پالیسی میں پری شپمنٹ انسپیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کی سفارشات کی منظوری دی اور بیگیج و ٹرانسفر اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی اسکیم سے متعلق تجاویز پر مزید مشاورت کے لیے ہدایت کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لیے 2.

5 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دی جبکہ فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن کے اوور ڈرافٹ کلیئرنس کے لیے بھی رقم منظور کی گئی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے الیکشن کمیشن کو 45 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی، پاکستان منٹ کالونی میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کے لیے 11 کروڑ 21 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی اور رینجرز کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک سونے سے اور چنیوٹ تانبے سے مالامال مگر سرمایہ کاری کیوں نہیں؟  

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں وزیرِ خزانہ نے قیمتوں کے استحکام اور عوام کی قوتِ خرید کے تحفظ پر زور دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب نے زرعی پیداوار متاثر کی ہے اور ستمبر میں مہنگائی 5.6 فیصد تک جا پہنچی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مرغی، چاول اور ایل پی جی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ شکر، گوشت اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ای سی سی نے خوردنی تیل اور گھی کے شعبے میں ممکنہ گٹھ جوڑ کی تحقیقات کا حکم دیا اور رمضان المبارک کے لیے قیمتوں کے استحکام کے منصوبے کی تیاری کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں صوبوں کو مارکیٹ مانیٹرنگ کے لیے ادارہ شماریات کے سسٹم کے استعمال کی ہدایات بھی دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقتصادی رابطہ کمیٹی پابندی ختم پاکستان منٹ کالونی پری شپمنٹ انسپیکشن تجارت زیورات سونا مہنگائی وفاقی کابینہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی پابندی ختم پاکستان منٹ کالونی پری شپمنٹ انسپیکشن زیورات مہنگائی وفاقی کابینہ کی منظوری دی کے لیے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کی منظوری دے دی ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتہ قبل ٹی ایل پی پر پابندی کا ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجا گیا تھا۔آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں وزارت داخلہ نے سمری کابینہ کو بھجوائی جس میں ٹی ایل پی پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن الیون بی ون کے تحت تجویز کی گئی۔سمری میں کہا گیا کہ ٹی ایل پی پر نفرت انگیز تقاریر کرنے پر پابندی عائد کی جائے، ٹی ایل پی فرقہ وارانہ انتہاپسندی اور تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی بین الاقوامی تعلقات خراب کرنے کا باعث بنی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ٹی ایل پی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی ہجوم کے تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ٹی ایل پی ہتھیار سازی میں ملوث ہے، ٹی ایل پی نے محرم میں شیخوپورہ اور میانوالی میں فرقہ وارانہ تشدد کیا، 70 لوگ زخمی اور 5جاں بحق ہوئے۔چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے حالیہ مظاہروں میں 6 افراد زخمی ہوئے ، ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ٹی ایل پی مظاہروں میں 47پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بعض اہلکار عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی ائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے عام آدمی کو ریاست ماں جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا، مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ
  • سونا مزید سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی
  • وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پرباقاعدہ پابندی کی منظوری دیدی گئی
  • وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی
  • تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) پر پابندی لگا دی گئی
  • وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی
  • حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پر پابندی کی منظوری دیدی
  • حکومت کا عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ