Daily Mumtaz:
2025-10-18@23:54:39 GMT

ڈھاکا ، ہوائی اڈے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آمدورفت معطل

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

ڈھاکا ، ہوائی اڈے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آمدورفت معطل

ڈھاکا ، ہوائی اڈے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آمدورفت معطل
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقع حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب کارگو ایریا میں واقع گیٹ نمبر 8 کے قریب آگ لگ گئی۔
واقعے کے فوراً بعد فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس کی 36 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی نیوی، ایئر فورس اور بارڈر گارڈ کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف ادارے آگ بجھانے میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر تمام پروازیں معطل کر دیں اور فضائی حدود شام چھ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔ اس دوران کم از کم پانچ پروازوں کا رخ چٹاگانگ کے شاہ امانت بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سلہٹ کے عثمانی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ ڈھاکا سے امریکا اور بنگلہ دیش ایئرلائنز کی دو دو پروازوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ ملکی و غیر ملکی پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتریں۔
ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام طیارے محفوظ ہیں اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، متبادل ہوائی اڈوں پر اتاری گئی پروازوں کو دوبارہ ڈھاکا روانہ کر دیا جائے گا۔ واقعے کے بعد حضرت شاہ جلال ایئرپورٹ پر سفر کے منتظر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوائی اڈے بنگلہ دیش

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا نیا ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے ایئرپورٹ کے لئے مجوزہ سائٹ کی نشاندہی کر دی ہے جو "راوی سٹی" کے قریب اور موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نیا ایئرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

متعلقہ حکام کے مطابق "ایئرپورٹ روڈا" کی تعمیر سے لاہور کے موجودہ ہوائی ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور روزگار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکہ: ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل
  • دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ فلائٹ، چینی ایئرلائن کا نیا ریکارڈ
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • قطر اسپتال کے ایک وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کو بھڑکنے سے روک دیا
  • پنجاب حکومت کا نیا ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ
  • لداخ میں ریاستی جبر کےخلاف عوام میں بغاوت بھڑک اٹھی
  • حیدرآباد ،حسین آباد کی سڑک پر سیوریج کا جمع پانی مکینوںو مسافروں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کاباعث بنا ہوا ہے
  • سکھر میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے معاملے پر اہم پیش رفت
  • لاہور:ایوان عدل سول کورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاکستر