سوچیے، اگر 6 گھنٹے کی فلائٹ ہی تھکا دیتی ہے تو لگاتار 19 گھنٹے 20 منٹ ہوائی سفر کیسا لگے گا؟

جی ہاں، چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟

یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے تاکہ مسافروں کے لیے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ راستہ نیا نہیں، زیامین ایئر 2017 سے 2020 تک یہ پرواز چلا چکی ہے، مگر اب پہلی بار اس کا دورانیہ باضابطہ طور پر 19 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہوائی جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر بھی گرگیا، 7 افراد ہلاک

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی الٹرا لانگ فلائٹس مزید عام ہوں گی کیونکہ مسافر اب لمبے مگر سیدھے سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں، چاہے آدھا دن ہوا میں ہی کیوں نہ گزر جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین زیامین ایئ طویل ترین پرواز نان اسٹاپ پرواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چین زیامین ایئ طویل ترین پرواز نان اسٹاپ پرواز

پڑھیں:

فنی خرابی پر قومی ایئر کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی

---فائل فوٹو 

قومی ایئر لائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی ہے جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکا ، ہوائی اڈے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آمدورفت معطل
  • ڈھاکہ: ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل
  • سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافر پریشان
  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع
  • پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا
  • فنی خرابی پر قومی ایئرلائن کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی
  • فنی خرابی پر قومی ایئر کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی 2 گھنٹے طویل گفتگو، یوکرین جنگ بندی پر ہنگری میں ملاقات پر اتفاق
  • شامی صدر کی پیوٹن سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات