کراچی؛ گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ، شوہر بچے سمیت غائب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔
پولیس کے مطبق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی۔ لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی ہے، جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے جو کہ موقع سے بچے سمیت غائب ہے ۔
مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون شوہر اور ایک بچے کے ہمراہ کچھ روز قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوئی تھی۔ خاتون کے جسم پر بظاہر کسی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں ہے جب کہ لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔
فوری طور پر مقتولہ کے ورثا کا بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا، جس کے باعث لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد
ویب ڈیسک :بھارت کی ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں خاتون کانسٹیبل ہیم لتا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، مذکورہ معاملے کا مقدمہ 8 دن بعد درج کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کانسٹیبل کے بھائی اوپیندر نے پولیس سے تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے علاوہ ایک اور پولیس کانسٹیبل کے خلاف شکایت کی ،تحریری شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے ہیم لتا کو جسمانی اور ذہنی طور پر اذیت سے دوچار کیا، خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہیم لتا کو خودکشی پر مجبور کیا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
رپورٹس کے مطابق خاتون کانسٹیبل ہیم لتا کرائے کے مکان میں اکیلی رہتی تھی، 29 نومبر کو اس نے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
مرنے سے پہلے اس نے اپنے واٹس ایپ پر خودکشی کا اسٹیٹس بھی پوسٹ کیا جسے اُس کی ساتھی خاتون کانسٹیبل نے دیکھا۔ اس کے بعد وہ پولیس ٹیم کے ساتھ ہیم لتا کے گھر پہنچی،پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو ہیم لتا پھندے سے لٹکی ہوئی تھی، اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
متوفی خاتون کانسٹیبل کے بھائی اوپیندرا کے مطابق ہیم لتا 2015-16 بیاچ میں یوپی پولیس میں بھرتی ہوئی تھیں جس کی کانسٹیبل سندیپ کمار سے شادی کی بات چل رہی تھی،ہیم لتا نے بتایا تھا کہ جلد وہ ان سے ملاقات کروائے گی۔ کچھ وقت بعد کانسٹیبل کا تبادلہ کاسگنج ہو گیا اور ہیم لتا روراور تھانے چلی گئیں۔ اس کے بعد دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس کے بعد ہیم لتا کی قربت روراور تھانے کے سب انسپکٹر کُلویر بالیان سے بڑھنے لگی۔ دونوں نے شادی پر رضا مندی بھی ظاہر کر دی تھی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
ہیم لتا نے گھر والوں کو صاف بتایا تھا کہ وہ صرف کُلویر سے ہی شادی کریں گی اور جلد خاندان والوں سے ان کی ملاقات کرائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیم لتا 10 دن کی چھٹی پر گھر آئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کُلویر کے ساتھ ان کا رشتہ طے کرا دیا جائے۔
اسی دوران کُلویر کو پتا چلا کہ ہیم لتا کی کانسٹیبل سے ملاقات اور چیٹنگ تھی۔ اس کے بعد کُلویر نے اس کانسٹیبل سے بات کرنی شروع کر دی اور دونوں نے مل کر ہیم لتا کو ذہنی جسمانی اور جذباتی طور پر پریشان کرنا شروع کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
رپورٹس کے مطابق خاندان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ جسسے ہیم لتا شدید ڈپریشن میں چلی گئی۔