گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے دیا جائے، اس ملاقات سے نہ تو ملک کا وکئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی قیامت آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی عمران خان سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی سہیل ا فریدی

پڑھیں:

عمران خان سےملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔

صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے پی نے دھرنا ختم کردیا اور  کارکنوں سمیت اڈیالہ روڈ سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بحال کردی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعلی بنا ہوں مجھے ٹارگیٹ کیا جارہا ہے، ایک شخص کے پی آیا اس نے کہا یہ وزیر اعلی نہیں بنے گا، میں نے اپنے لیڈر سے رہنمائی لینی ہے اسلئے ملاقات کرنا ضروری ہے، میں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ملاقات کیلئے لکھا ہے، ہم عدالتوں میں بھی گئے لیکن کوئی نہیں سن رہا۔

میں اب عوام کی عدالت میں جاؤنگا، بحیثیت وزیر اعلی میرا کام ہے اپنی عوام کیلئے کام کرنا، جلسے جلوس کرنا پارٹی کا کام ہے، پارٹی کی طرف سے جو بھی ہدایات آئینگی اس پر عمل کرونگا۔

حکمت عملی ایک ہی ہے بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر کابینہ تشکیل نہیں پائے گی، بانی پی ٹی آئی ہمارے دلوں میں ہیں،  میرا لائحہ عمل وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کا لائحہ عمل ہے، ہم عزت اور وقار کے ساتھ افغان بھائیوں کو واپس بھیجیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
  • قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب: ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
  • سہیل آفریدی کا قوم کو پیغام: پالیسی صرف عمران خان کی ہوگی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی منظوری دیدی
  • سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب
  • عمران خان سےملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا
  • سہیل آفریدی کی آٹا، گندم کی ترسیل کیلئے پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت
  • گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ