سہیل آفریدی کا قوم کو پیغام: پالیسی صرف عمران خان کی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے لیے واضح پیغام یہ ہے کہ پالیسی صرف عمران خان کی رہنمائی میں ہوگی۔
سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بانی نے مجھے نامزد کیا، کچھ حلقوں نے کہا کہ میں قبول نہیں ہوں، لیکن میں لوگوں کی باتوں سے نہیں، بلکہ عوام کی رائے سے خود کو قبول سمجھتا ہوں۔ اُن کے مطابق تبدیلی صرف آنے والی نہیں بلکہ اب حقیقی معنوں میں آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا پر تنقید بھی کی اور کہا کہ کچھ حلقوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے انہیں دہشت گرد بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ میرے پاس تجربہ نہیں ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبوں میں کام جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی نے زور دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے اور قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پالیسی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے جا رہے ہیں، مگر ابھی ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کہا کہ
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب: ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ چارسدہ کی عوام کے سامنے خطاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ ہوا، اور خیبرپختونخوا کے عوام ہمیشہ **بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہیں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا، بعض حلقوں نے کہا کہ وہ قبول نہیں ہیں، لیکن ان کی فکرعوام کے لیے ہے، نہ کہ کسی اور کے لیے۔ سہیل آفریدی نے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک محسوس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے دوران ان پر لگائے گئے الزامات، جیسے انہیں دہشت گرد قرار دینا، مسترد کیے اور کہا کہ صحت، تعلیم اور بیوروکریسی میں فیصلے بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ووٹ بھی بانی چیئرمین کے نام پر آیا ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ انہوں نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کی، لیکن عدالت نے روک دیا، اور اب فیصلہ سڑک پر ہوگا، بند کمروں میں نہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ تیاری رکھیں، پارٹی کی جانب سے جلد ہدایات جاری ہوں گی۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ چارسدہ، خیبر اور کرک جانے میں جان کو خطرہ ہے، لیکن ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔