بنگلادیش‘ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والوں میں مزید 4 افراد بھی جان سے گئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے ابتدائی طور پر 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب بھی کئی افراد زخمی ہیں جوکہ تشویشناک حالت میں ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ آتشزدگی دن دوپہر کے وقت ڈھاکا کے میرپور علاقے میں واقع فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ آگ اسقدر پھیلی کی گودام میں موجود بلیچنگ پاو¿ڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ذخیرہ بھی خاکستر ہوگیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی
لاہور:فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔