ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، بی آئی ایس پی فنڈز میں خردبرد کرنے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 21 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں بی آئی ایس پی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سرکاری اہلکاروں میں شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں احسن علی، امر سنگھ، شہزاد علی، نعیم، گیان، خمیسو، امان اللہ، سفیر انور، کنور، جاوید علی، نارائن، جعفر علی، محمد بخش، جمن، عبدالحمید، رجب اور کاشف علی شامل ہیں۔
کارروائی میرپورخاص کے ناگوری ہال میں واقع بی آئی ایس پی سینٹر پر کی گئی جہاں سے 9 ڈیوائسز، 2 سلیکون انگوٹھوں کے امپریشن، گلو گن مشین، گلو بارز اور 25 لاکھ 30 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔
مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان مستحقین کی رقوم میں سے فی کس 1500 سے 2000 روپے غیر قانونی طور پر کاٹتے تھے، جبکہ یہ رقوم بی آئی ایس پی افسران اور فرنچائز مالکان کو بطور رشوت ادا کی جاتی تھیں۔
مزید یہ کہ ادائیگی سے انکار کرنے والے مستحقین کی آئی ڈی بلاک کر دی جاتی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
bisp ایف آئی اے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی
پڑھیں:
شہری کا ای میل ہیک کر کے انسٹاگرام پر فیملی کی جعلی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا شاطر ملزم گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ای میل ہیک کر کے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے نازیبا مواد پھیلانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم سید مطہر عباس کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 297/2025 درج کیا گیا تھا جس کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، گاؤں خاص خانوال سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے علی حمزہ نامی شہری کے جی میل اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور متاثرہ شخص کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ جیسی جعلی آئی ڈی بناکر نازیبا مواد شیئر کیا۔
ملزم نے متاثرہ کی فیملی تصاویر میں تبدیلی کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ کو بلیک میل کرنے اور پیسے کا مطالبہ کیا۔
تحقیقات کے دوران ملزم کے زیرِ استعمال متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے متاثرہ اور اس کے خاندان کو بھیجے گئے پیغامات اور نازیبا تصاویر برآمد ہوئیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ٹیکنیکل تجزیہ میں ملزم کے فون سے چائلڈ پورنوگرافک مواد بھی برآمد ہوا جبکہ ملزم نے اعتراف بھی کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق واقعے سے متعلق ڈیجیٹل شواہد کی تلاش کے لیے انویسٹی گیشن وسیع کر دی گئی ہے۔