data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے قتل، جبری گمشدگیوں اور انسانیت سوز مظالم کے سنگین الزامات میں 15 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ فیصلہ بنگلادیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگیوں، خفیہ حراستی مراکز کے قیام اور حکومتی ناقدین کے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے،  یہ تمام افسران فوجی انٹیلی جنس اور ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سے وابستہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 15 افسران کو عدالت میں ضمانت کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش میں جبری گمشدگیوں کے مقدمے میں اعلیٰ فوجی افسران بشمول پانچ جنرلز کے خلاف باقاعدہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2024 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بنگلادیش میں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس وقت ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جبری گمشدگیوں بنگلادیش میں

پڑھیں:

میرپورخاص،صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد نصیر جمالی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • 24 گھنٹے کے اندر یوکرین کے 1450 فوجی ہلاک کردیے: روسی وزارت دفاع
  • میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، فوجی ترجمان کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
  • برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلادیش طلبہ کے داخلے معطل اور محدود کردیے
  • بھارت: ٹرین میں فوجی اہلکار ہلاک
  • شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، انتونیو گوتریس
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے جبری مشقت کے خاتمے کی کمیٹی بنا دی
  • این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت، 2 افسران گرفتار
  • میرپورخاص،صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد نصیر جمالی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن رہے ہیں
  • وفاقی پولیس کا سائبر کرائم ونگ ختم، تمام افسران و اہلکار سی ٹی ڈی کے سپرد