پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ہفتہ کے روز چین کے دارلحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس 2025سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے سماجی واقتصادی استحکام حاصل ہوا، سی پیک نے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیا اور دونوں ممالک نے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ نے دونوں ممالک میں سی پیک کی تعمیروترقی کےلئے اہم کردارادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو سی پیک کی تعمیر وترقی کے بارے میں جاننے اور اس میں سرمایہ کاری کے مزید مواقعوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کا موقع ملا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ماحول دوست سی پیک نے کہا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان دوسرے فیز کا آغاز کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-20
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، شہر کی 6 ہزار 284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اورواسا کی 486 گلیوں کو آپ گریڈ کیاجائے گا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لاہور کا ہر محلہ روشن اور بہتر بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیاگیا۔ وزیر اعلیٰپنجاب نے واضح ہدایات جاری کیںکہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو توانائی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سےاہم امریکی شخصیت کی بڑی ملاقات
  • سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے: صدر مملکت
  • کاروبار دوست پالیسیاں: ٹیکسٹائل برآمدات میں خوش آئند اضافہ ریکارڈ
  • بحرین میں گولڈن ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنا اب اور بھی آسان، نئی شرائط کیا ہیں؟
  • چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان دوسرے فیز کا آغاز کردیا
  • برطانیہ کی خستہ حال پبلک سروسز کی بحالی کا بوجھ امیروں کو اٹھانا ہوگا، چانسلر ریچل ریوز