امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔

اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔

جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔

سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے غیر رسمی پیغام کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک صدر ٹرمپ کا کم جونگ اُن سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے اور نہ سفارتی یا لاجسٹک انتظامات کیے گئے ہیں

یاد رہے کہ اگست 2025 میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ امریکا اور پہنچے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

جس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے دوبارہ ملاقات میں دلچسپی رکھتا ہوں، اگر اس سے امن قائم ہو۔

صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت کے درمیان شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر ڈیڈ لاک ہوگیا تھا اور پھر ٹرمپ الیکشن بھی ہار گئے تھے۔

نئی امریکی حکومت نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعات کو حل کرانے میں وہ دلچسپی نہیں دکھائی جو ٹرمپ چھوڑ کر گئے تھے۔

یہ صدر ٹرمپ ہی تھے جن کے بدولت 2019 میں شمالی اور جنوبی کوریا جیسے دو سخت حریف ممالک کے سربراہان کی پہلی ملاقات ممکن ہوسکی تھی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے جنوبی کوریا کے درمیان

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث

—فائل فوٹو

چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث آئی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے حکام نے کہا کہ  ایم 6 موٹروے منصوبے کو 5 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک نے سیکشن 4 اور 5 کے لیے 475 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا بورڈ اجلاس 29 ستمبر 2025 کو ہوا تھا، منصوبے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اوپیک فنڈ اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔

این ایچ اے حکام نے کہا کہ سیکشن 3 کی فنانسنگ کی منظوری دسمبر 2025 میں متوقع ہے، ایم 6 کی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا،  ایم 6 موٹروے کے ہر سیکشن کی تکمیل کا دورانیہ 30 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ایم 6موٹروے کی تعمیر 2028 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ایم 6 موٹروے 306 کلومیٹر طویل، 15انٹرچینجز اور 10سروس ایریاز ہوں گے۔

چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ اس قرض پر سود 6 فیصد سے بھی اوپر جارہا ہے۔ جس پر رکن کمیٹی جاوید حنیف خان نے کہا کہ قرض پر اتنے زیادہ سود پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ 

ای اے ڈی حکام نے کہا کہ یہ قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کے شرائط کے تحت ہی لیا گیا ہے، ہم نے فنانس ڈویژن کے ساتھ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط شیئر کی تھیں، اس قرض کی واپسی کی مدت 20 سال ہے، 5 سال کا گریس پریڈ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘ امریکی ترجمان کا صحافی کو جواب
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی حکام ابراہام معاہدے میں شامل ہونے کو تیار ہیں، صدر ٹرمپ کا دعوی
  • کابل کے حکمراں بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • ٹرمپ اور پوٹن میں جلد ہی بالمصافحہ بات چیت متوقع
  • اسحاق ڈار کو سعودی وزیرِ خارجہ کا فون، خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث
  • صدر ٹرمپ سیول میں چینی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر خزانہ